یونان میں کشتی ڈوبنے سے 59 تارکین وطن ہلاک، 100سے زائد کو بچا لیا گیا
👁️ 117 بار دیکھا گیا
یونان میں کشتی ڈوبنے سے 59 تارکین وطن ہلاک، 100سے زائد کو بچا لیا گیا
ایتھنز (ڈیلی اردو/رئٹرز/اے ایف پی/ڈی پی اے) یونان کے جنوبی ساحل پر تارکین وطن کو لے جانے والی ماہی گیروں کی ایک کشتی الٹنے سے کم از کم 59 افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق ایک سو سے زائد افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔
یونان کے پانیوں میں ڈوب کر ہلاک ہونے والے تارکین وطن کی تعداد بڑھ کر تقریبا ساٹھ تک پہنچ گئی ہے۔ قبل ازیں غیرقانونی طریقے سے یورپ پہنچنے کی کوشش میں ہلاک ہونے والے تارکین وطن کی تعداد بتیس بتائی جا رہی تھی۔
یونانی حکام نے بتایا ہے کہ علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ حکام نے بتایا کہ یونان میں جنوبی پیلوپونیس کے علاقے سے تقریباً 75 کلومیٹر جنوب مغرب میں رات کے وقت پیش آنے والے اس حادثے کے بعد اب تک 104 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ زندہ بچ جانے والوں میں سے چار کو ہائپوتھرمیا یعنی شدید سردی لگنے کے باعث جسمانی درجہ حرارت غیر معمولی حد تک کم ہو جانے کی علامات کے ساتھ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
یونانی کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کشتی پر کتنے افراد سوار تھے اور سمندر میں ابھی تک کتنے لاپتہ ہو سکتے ہیں۔ دوسرے لفظوں میں ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ سرچ آپریشن میں کوسٹ گارڈ کے چھ بحری جہاز، بحریہ کا ایک بیڑہ، ایک ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ، فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر اور کئی نجی جہاز شامل ہیں۔ یورپی یونین کی سرحدی حفاظت کی ایجنسی فرنٹیکس بھی اپنے ڈرونز کے ساتھ اس سرچ آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔
ابتدائی اندازوں کے مطابق اٹلی جانے کی کوشش کرنے والی متاثرہ کشتی مشرقی لیبیا کے علاقے توبروک سے روانہ ہوئی تھی۔
گزشتہ اتوار کے روز بھی اسی علاقے سے امریکی پرچم والی ایک کشتی پر سوار 90 تارکین وطن کو اس وقت بچا لیا گیا تھا، جب ان کی کشتی ڈوبنے کے قریب تھی۔ لیبیا ایک عرصے سے غیرقانونی تارکین وطن کے لیے ‘لانچنگ پیڈ‘ بن چکا ہے۔
لیبیا میں بھی ایسے تارکین وطن کے خلاف سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مطابق 2023ء کے آغاز سے اب تک سات ہزار سے زائد تارکین وطن کو سمندری راستوں میں روک کر لیبیا واپس بھیجا گیا۔ اس ایجنسی کے مطابق رواں برس صرف لیبیا سے یورپ جانے کی کوشش میں 600 سے زیادہ افراد ڈوب کر ہلاک ہوئے اور 368 افراد لاپتہ ہیں۔
اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین کے مطابق اسی عرصے کے دوران پچاس ہزار سے زیادہ تارکین وطن اٹلی کے ساحل پر پہنچے، جن میں سے بائیس ہزار سے زیادہ کا تعلق لیبیا سے تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2447 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2085 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C