یوکرین جنگ کے دوران پانچواں بھارتی شہری ہلاک
👁️ 148 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ کے دوران پانچواں بھارتی شہری ہلاک
نئی دہلی (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) روی موآن کے بھائی کے مطابق انہیں جنوری میں ایک ایجنٹ نے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ملازمت کا وعدہ کر کہ روس بھیجا تھا لیکن پھر انہیں ہتھیار استعمال کرنے کی ٹریننگ دینے کے بعد یوکرین جنگ میں لڑنے کے لیے مجبور کیا گیا۔
یوکرین جنگ میں روس کی جانب سے لڑنے والے ایک اور بھارتی شہری کی لڑائی کے دوران ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔ بائیس سالہ روی موآن ایسے پانچویں بھارتی شہری ہیں، جن کی اس تنازعے میں لڑائی کے دوران موت کی تصدیق ہوئی ہے۔
ان کے بھائی اجے موآن نے پیر کے روز خبر رساں ادارے اے ایف پی سے فون پر گفتگو کے دوران ان کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ روی اس سال جنوری میں روس گئے تھے اور ان کو وہاں بھجوانے والے ایجنٹ نے ان سے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ملازمت کا وعدہ کیا تھا۔ اجے کے مطابق اس وعدے کے برخلاف روی کو ہتھیار استعمال کرنے کی ٹریننگ دینے کے بعد مارچ میں یوکرین جنگ میں لڑنے کے لیے مجبور کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ روی سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد انہوں نے ماسکو میں بھارتی سفارت خانے سے رجوع کیا تھا، جس کے بعد انہیں اپنے بھائی کی ہلاکت کی اطلاع ملی۔
اجے نے مزید بتایا کہ سفارت خانے کی جانب سے روی کی لاش کی شناخت کے لیے ان کے خاندان سے ڈی این اے سیمپلز بھیجنے کے لیے بھی کہا گیا تھا۔
ان کے مطابق روی لڑائی میں حصہ لینے کے بعد ایک مرتبہ واپس بھی آئے تھے لیکن انہیں دوبارہ لڑنے بھیج دیا گیا اور ”اس کے بعد ہمارا اس سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔‘‘
اجے کا کہنا ہے کہ ان کی فیملی نے روی کی لاش بھارت واپس لائے جانے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی سے مدد کی درخواست بھی کی تھی۔
فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ روی کی موت کب واقع ہوئی۔
یہ خیال کیا جاتا ہے کہ روس نے یوکرین جنگ میں اپنی عسکری طاقت بڑھانے کے لیے ہزاروں غیر ملکیوں کو اپنی فوج میں بھرتی کیا ہے، جن میں سینکڑوں بھارتی باشندے بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب بھارت نے روسی فوج میں بھرتی اپنے شہریوں کی وطن واپسی پر زور دیا ہے۔
بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق اس ماہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی ماسکو میں ہونے والی ملاقات میں مودی کو اس حوالے سے ”یقین دہانی‘‘ بھی کرائی گئی تھی۔
وزارت خارجہ نے پچھلے ہفتے ایک بیان میں کہا تھا کہ یوکرین جنگ میں روس کی جانب سے لڑنے والے تقریباﹰ 50 بھارتی شہریوں کی واپسی کے لیے حکومت روسی حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔
بھارتی حکام نے کئی افراد کو شہریوں سے نوکری کا جھوٹا وعدہ کر کہ انہیں یوکرین جنگ میں لڑنے کے لیے بھجوانے کے الزام میں گرفتار بھی کیا ہے۔
یہ سب ایک ایسے وقت ہو رہا ہے، جب بھارت تیزی سے اقتصادی ترقی کر رہا ہے تاہم وہاں ملازمتوں کے مواقع اب بھی کم ہی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کی آبنائے ہرمز 6 روز میں کھولنے کی پیشکش، امریکا سے شرائط قبول کرنے کا مطالبہ
18/October/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 27 بار دیکھا گیا
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 211 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C