01/August/2025

یوکرین: روسی حملوں میں کیئو لرز اٹھا، 26 افراد ہلاک، 159 زخمی

👁️ 297 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
یوکرین: روسی حملوں میں کیئو لرز اٹھا، 26 افراد ہلاک، 159 زخمی

یوکرین: روسی حملوں میں کیئو لرز اٹھا، 26 افراد ہلاک، 159 زخمی

کییف (ڈیلی اردو/نیوزایجنسیاں) یوکرین کے دارالحکومت کیئو میں روسی ڈرونز اور میزائل حملوں نے تباہی مچا دی۔ حکام کے مطابق ان حملوں میں کم از کم 26 افراد ہلاک اور 159 افراد زخمی ہوئے، جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ مرنے والوں میں ایک چھ سالہ بچہ اور اس کی والدہ بھی شامل ہیں۔

 

یوکرین کی وزارت داخلہ کے مطابق سویتوشینسکی ضلع میں ایک رہائشی عمارت کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا، جہاں سے امدادی کارکنوں نے 10 لاشیں نکالیں، جن میں ایک دو سالہ بچے کی لاش بھی شامل ہے۔

یوکرین کی فضائیہ کا کہنا ہے کہ روس نے 309 ڈرون اور 8 کروز میزائل داغے، جن میں سے بیشتر کو فضائی دفاعی نظام نے ناکام بنایا، تاہم کئی اہداف پر حملے کامیاب رہے۔

 

کیئو کے میئر نے کہا کہ جنگ کے آغاز کے بعد سے ایک ہی رات میں بچوں کے زخمی ہونے کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے، جب کہ 16 بچے زخمی ہوئے ہیں۔

 

درایں اثنا، روس نے مشرقی ڈونیٹسک کے اسٹریٹجک قصبے چسیو یار پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے، تاہم یوکرین نے اس کی تردید کی ہے اور وہاں اب بھی شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

 

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے روس کو 8 اگست تک جنگ بندی کا الٹی میٹم دیا گیا ہے، بصورت دیگر ماسکو پر سخت پابندیاں لگانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ اقوام متحدہ میں امریکی مندوب جان کیلی نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ “اب معاہدے کا وقت ہے۔”

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C