یوکرین میں فرانسیسی دستے روسی فوج کا جائز ہدف ہونگے، ماسکو
👁️ 44 بار دیکھا گیا
یوکرین میں فرانسیسی دستے روسی فوج کا جائز ہدف ہونگے، ماسکو
ماسکو (ڈیلی اردو/ڈی ڈبلیو/رائٹرز/اے ایف پی) ماسکو سے بدھ آٹھ مئی کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی طرف سے فرانس کو خبردار کرتے ہوئے کہا گیا کہ روس اور یوکرین کی جنگ میں فرانسیسی دستوں کی یوکرین میں موجودگی کا مطلب یہ ہو گا کہ ماسکو کی مسلح افواج بجا طور پر ان دستوں کو نشانہ بنائیں گی۔
صدر ماکروں کا بیان
فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے اس سال فروری میں، جب روسی یوکرینی جنگ کے دو سال پورے ہو گئے تھے، اپنے ایک بیان میں یہ کہہ کر ایک نئی بحث شروع کرا دی تھی کہ وہ پیرس کے مسلح دستوں کی مستقبل میں یوکرین میں تعیناتی کو خارج از امکان قرار نہیں دے سکتے۔
اس بیان میں فرانسیسی صدر نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر روس یوکرین میں جیت گیا، تو یورپ کا قابل اعتماد ہونا کم ہو کر صفر ہوجائے گا۔
اس پس منظر میں ماسکو میں روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے بدھ کے روز صحافیوں کو بتایا، ”صدر ماکروں کے اس بیان کی خاص بات یہ ہے کہ وہ اس خواہش کے ساتھ اپنے بیان کی خود ہی وضاحت بھی کر رہے ہیں کہ روس میں اسٹریٹیجک نوعیت کی بےیقینی پیدا کی جائے۔‘‘
ماریا زخارووا نے کہا، ”ہمیں انہیں (صدر ماکروں کو) ناامید کرنا ہی پڑے گا، اس لیے کہ ہمارے لیے تو صورت حال یقینی سے بھی زیادہ نظر آتی ہے۔ جنگی علاقے میں اگر فرانسیسی فوجی دکھائی دیے، تو ایسا ہو کر رہے گا کہ وہ روسی مسلح افواج کا نشانہ بنیں گے۔ ہمیں لگتا ہے کہ پیرس کے پاس اس کا ثبوت پہلے ہی سے موجود ہے۔‘‘
یوکرین میں فرانسیسی شہریوں کی ہلاکت کا روسی دعویٰ
روسی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ماسکو پہلے ہی یوکرین میں مارے جانے والے فرانسیسی شہریوں کی تعداد میں اضافے کا مشاہدہ کر رہا ہے۔
قبل ازین اسی ہفتے پیر کے دن روس نے یہ بھی کہہ دیا تھا کہ وہ اپنے ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کی تنصیب کی مشق بھی کرے گا۔
ماسکو کے مطابق جوہری ہتھیاروں کی تنصیب کی یہ مشق فوجی مشقوں کے ایک سلسلے کے حصے کے طور پر کی جائے گی۔ اس حوالے سے روس کی طرف سے فرانس، برطانیہ اور امریکہ کی طرف سے لاحق خطرات کا ذکر بھی کیا جاتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 181 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8835 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4574 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3279 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2459 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1906 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C