یوکرینی حملے سے روس کا جنگی فیکٹری تباہ
👁️ 350 بار دیکھا گیا
یوکرینی حملے سے روس کا جنگی فیکٹری تباہ
کییف (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے روس کے بریانسک نامی علاقے میں واقع ایک ایسے اہم کیمیکل پلانٹ پر کامیاب میزائل اور فضائی حملہ کیا ہے، جو ماسکو کو بارود، دھماکہ خیز مواد اور راکٹ ایندھن فراہم کرتا ہے۔
یوکرینی فوج کے مطابق، ’’اسٹورم شیڈو میزائل‘‘ روسی فضائی دفاعی نظام کو چیرتے ہوئے ہدف تک پہنچے، تاہم حملے کے مکمل نتائج کا ابھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
زیلنسکی کا سویڈن کا دورہ
یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی اس وقت سویڈن کے دورے پر ہیں، جہاں وہ دفاعی برآمدات کے معاہدے پر بات چیت کر رہے ہیں۔
ٹرمپ-پوٹن سربراہی ملاقات: غیر یقینی صورتحال
دوسری جانب کریملن نے تصدیق کی ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان سربراہی اجلاس کی تیاری جاری ہے، حالانکہ ٹرمپ نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا تھا کہ وہ ’’غیر نتیجہ خیز ملاقات‘‘ نہیں چاہتے۔
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کے بقول، ’’نہ صدر ٹرمپ وقت ضائع کرنا چاہتے ہیں، نہ ہی صدر پوٹن۔‘‘
ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے بوڈاپیسٹ میں دونوں صدور کی دوسری ملاقات کی تجویز دی تھی، لیکن پھر اسی ہفتے منگل کو وہ اس تجویز سے پیچھے ہٹ گئے تھے۔
زیلنسکی کا امن تجویز پر ردعمل
یوکرینی صدر زیلنسکی نے صدر ٹرمپ کی تجویز کی حمایت کی ہے کہ موجودہ محاذ آرائی کو مذاکرات کی بنیاد بنایا جائے، لیکن انہوں نے اس بارے میں شکوک کا اظہار کیا کہ آیا صدر پوٹن اس پر رضامند ہوں گے۔
کریملن کے لیے ٹرمپ اور پوٹن کی مجوزہ ملاقات خاص اہم نہیں
کریملن نے ٹرمپ اور پوٹن کی مجوزہ سربراہی ملاقات کی منسوخی کو کم اہمیت دی ہے۔
زیلنسکی نے ٹرمپ کی جنگ بندی تجویز کی حمایت کی، لیکن پوٹن کی رضامندی پر شکوک کا اظہار کیا۔
یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس تجویز کی حمایت کرتے ہیں کہ روس کے ساتھ مذاکرات کی بنیاد موجودہ محاذ جنگ کو بنایا جائے، تاہم انہوں نے سوال اٹھایا کہ آیا روسی صدر ولادیمیر پوٹن بھی اس پر رضامند ہوں گے؟
زیلنسکی نے اوسلو کے اپنے مختصر دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’ٹرمپ نے تجویز دی ہے کہ جہاں ہم ہیں، وہیں رکیں اور بات چیت شروع کریں۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4555 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2089 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1896 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C