آئی ایم ایف پاکستان کو کتنے بلین ڈالر کا قرضہ دینے پر رضامند ہو گیا: تفصیلات سامنے آگئی
👁️ 176 بار دیکھا گیا
آئی ایم ایف پاکستان کو کتنے بلین ڈالر کا قرضہ دینے پر رضامند ہو گیا: تفصیلات سامنے آگئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اہم معاملات پر اتفاق ہوگیا، آئی ایم ایف پاکستان کو چھ ارب ڈالر قرضہ فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں ، معاہدہ آئندہ دو ماہ میں طے پا جائےگا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پروگرام پر مثبت پیش رفت سامنے آئی اور حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان بیشتر اہم معاملات پر اتفاق ہوگیا، اہم پیش رفت وزیر اعظم عمران اور آئی ایم ایف کی سربراہ کی ملاقات میں ہوئی۔
آئی ایم ایف پروگرام کوآئندہ مالی سال کے بجٹ کا حصہ بنایا جائےگا
آئی ایم ایف پاکستان کو چھ ارب ڈالر فراہم کرنے کیلئے تیار ہے ، آئی ایم ایف کی سربراہ کرسیٹن لگارڈ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کی مدد کیلئےتیارہے تاہم کچھ اہم اقدامات ضروری ہیں، پروگرام کے تحت حکومت کو معاشی اصلاحات کرناہوں گی۔
وزارت خزانہ زرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ اپریل تک متوقع ہے، آئی ایم ایف پروگرام کوآئندہ مالی سال کے بجٹ کا حصہ بنایا جائےگا، ویڈیو لنک کے ذریعے روان ہفتے بھی مذاکرات کا عمل جاری رہے گا۔
یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لگارڈ سے ملاقات ہوئی تھی ، جس میں آئی ایم ایف کو پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا گیا اور اہم معاملات پراتفاق ہوا تھا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں پائیدار ترقی کے لیے اصلاحات ضروری ہیں، اصلاحاتی عمل میں کم آمدن والوں کو تحفظ ملے گا۔
بعد ازاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی آئی ایم ایف چیف کرسٹین لگارڈ سے ملاقات مفید رہی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ بنیادی نکات پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خوشی ہے ہماری اور آئی ایم ایف کی سوچ میں مطابقت پائی جاتی ہے، عنقریب ایسا پروگرام لائیں گے، جس سے کم آمدن والے طبقات کا تحفظ ہو۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 292 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 379 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 722 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 632 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 244 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 327 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8965 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4816 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3497 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C