آبنائے ہرمز عسکری لحاظ سے پیچیدہ معاملہ ہے، امریکی جنرل
👁️ 137 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز عسکری لحاظ سے پیچیدہ معاملہ ہے، امریکی جنرل
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈان مکین نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز عسکری لحاظ سے ایک پیچیدہ معاملہ ہے۔ جمعے کے روز امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر جہازوں کو وہاں سے گزارنے سے پہلے موجودہ فوجی اہداف کے مطابق ضروری تیاری کرنا ہوگی۔
ان کے مطابق ایران اس آبنائے سے گزرنے والے جہازوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ یہ آبی راستہ اپنے سب سے تنگ مقام پر تقریباً 33 کلومیٹر چوڑا ہے اور دنیا کی تقریباً 20 فیصد خام تیل کی ترسیل اسی راستے سے ہوتی ہے۔
جمعرات کو ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے منسوب ایک بیان میں اس آبنائے کو دباؤ کے طور پر بند کرنے کی بات کی گئی تھی۔
اس سوال پر کہ کیا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے ایران کے اس ممکنہ اقدام کے لیے مناسب منصوبہ بندی کی ہے، وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ ہاں، تاہم انہوں نے تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مقاصد کے حصول اور انہیں حاصل کرنے کے طریقوں پر تیزی سے پیش رفت کر رہے ہیں۔
اس سے ایک دن قبل امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے کہا تھا کہ اس وقت امریکی فوج تیل بردار جہازوں کو تحفظ دینے کے لیے تیار نہیں ہے کیونکہ تمام عسکری وسائل ایران کی فوجی صلاحیت کو کمزور کرنے پر مرکوز ہیں۔
آبنائے میں بارودی سرنگیں بچھائے جانے کے امکان کے بارے میں سوال پر ہیگسیتھ نے کہا کہ ایسی باتیں سنی گئی ہیں لیکن اس کے واضح شواہد موجود نہیں ہیں۔
ایران کے حملوں کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمت دوبارہ 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلی گئی ہے کیونکہ جنگ کا دائرہ وسیع ہو رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
نیتن یاہو ایران کے ساتھ نئی جنگ کے لیے واشنگٹن پر دباؤ ڈال رہے ہیں، عباس عراقچی کا الزام
19/October/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
تل ابیب سے ویانا جانے والی پرواز کی صوفیہ میں ہنگامی لینڈنگ، بم کی دھمکی پر مسافروں سے پوچھ گچھ
19/October/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
یمن میں سعودی فضائی حملوں میں 30 سے زائد افراد ہلاک و زخمی ، حوثی باغیوں کا دعویٰ
19/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس آپریشنز کا منصوبہ، نقل مکانی نہ ہونے کی یقین دہانی
19/October/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26382 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15620 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11914 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9267 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7525 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C