23/April/2026

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی ایرانی کشتی تباہ کر دی جائے، امریکی صدر ٹرمپ

👁️ 161 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی ایرانی کشتی تباہ کر دی جائے، امریکی صدر ٹرمپ

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی ایرانی کشتی تباہ کر دی جائے، امریکی صدر ٹرمپ

واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/روئٹرز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ امریکی نیوی کو ہدایت دے دی گئی ہے کہ وہ ایسی کسی بھی کشتی، خواہ وہ چھوٹی ہی کیوں نہ ہو، کے خلاف فوری کارروائی کرے، جو آبنائے ہرمز کی اہم آبی گزرگاہ میں بارودی سرنگیں بچھانے کی کوشش کرے اور اس عمل میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ نہیں ہونا چاہیے۔

 

ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکی فوج اس اہم آبی راستے میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کی کارروائی بھی تیز کر رہی ہے۔ ان کے مطابق امریکی  بحری ’’مائن سویپر‘‘ اس وقت آبنائے ہرمز کو صاف کرنے میں مصروف ہیں اور انہوں نے اس کارروائی کو تین گنا تک بڑھا دینے کا حکم دیا ہے۔

 

صدر ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایران کے رہنماؤں نے کہا کہ جب تک امریکہ کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی ختم نہیں ہوتی، اس وقت تک واشنگٹن کے ساتھ مزید امن مذاکرات ممکن نہیں۔

 

آبنائے ہرمز میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے اور فروری کے آخر میں شروع ہونے والی ایران جنگ کے آغاز کے بعد سے اس اہم عالمی تجارتی راستے سے جہازوں کی معمول کی آمد و رفت تقریباً رک چکی ہے۔

 

ایران نے جمعرات کو آبنائے ہرمز پر اپنی مضبوط گرفت کا مظاہرہ کرنے والی ایک ویڈیو جاری کی، جس میں اس کے کمانڈوز کو ایک بڑے کارگو شپ پر چڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ پیش رفت ان امن مذاکرات کے ناکام ہونے کے بعد سامنے آئی ہے، جن سے امریکہ کو امید تھی کہ دنیا کی یہ انتہائی اہم سمندری گزرگاہ دوبارہ کھل جائے گی۔

 

سرکاری ٹیلی وژن سے نشر ہونے والی فوٹیج میں نقاب پوش ایرانی اہلکاروں کو ایک سرمئی رنگ کی تیز رفتار کشتی کے ذریعے کارگو شپ ایم ایس سی فرانسسکا کے قریب پہنچتے، رسی کی سیڑھی کے ذریعے جہاز کے ڈھانچے تک چڑھتے اور ہتھیار لہراتے ہوئے اندر داخل ہوتے دکھایا گیا ہے۔

 

اس ویڈیو میں بغیر کسی تبصرے کے ایک اور جہاز کی جھلکیاں بھی شامل تھیں۔ ایران نے کہا کہ اس نے بدھ کے روز دونوں جہازوں کو قبضے میں لے لیا تھا اور الزام لگایا کہ وہ بغیر اجازت آبنائے ہرمز کو عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

 

ایران نے فروری میں امریکہ اور اسرائیل کے فضائی حملوں کے ساتھ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اپنی کشتیوں کو چھوڑ کر دیگر جہازوں کے لیے اس آبنائے کو مؤثر طور پر بند کر رکھا ہے۔ 

 

دریں اثنا ایک پاکستانی حکومتی ذریعے کے مطابق پاکستان، جس نے رواں ماہ مذاکرات کی میزبانی کی تھی اور منگل کو منسوخ ہونے سے پہلے دوسرے دور کی تیاری کر رہا تھا، اب بھی دونوں فریقوں سے رابطے میں ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C