آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکروں میں آگ لگنے کا ایرانی دعویٰ، ایک بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا
👁️ 90 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکروں میں آگ لگنے کا ایرانی دعویٰ، ایک بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا
تہران (ڈیلی اردو) ایران کے پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے اس کے مقرر کردہ راستے کے بجائے متبادل راستوں سے گزرنے کی کوشش کے دوران دو آئل ٹینکروں میں دھماکوں کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں دونوں جہازوں کو سفر روکنا پڑا۔
ایرانی بیان کے مطابق ایک سپر ٹینکر آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں مبینہ طور پر بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، جس کے بعد اس میں دھماکا ہوا اور آگ لگ گئی۔ دوسرے ٹینکر کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ امریکی لڑاکا طیاروں کی مدد سے مشرقی حصے سے خفیہ طور پر گزرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ ایک نامعلوم حادثے کے باعث آگ کی لپیٹ میں آگیا۔
پاسدارانِ انقلاب کے مطابق دونوں جہازوں نے اپنی شناخت اور رہنمائی کے نظام بند کر رکھے تھے۔ ایرانی بحریہ نے خبردار کیا ہے کہ اس کے مقرر کردہ بحری راستوں کی خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کو خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق ایرانی بیان میں متاثرہ جہازوں کے نام، ان کے پرچم، عملے کی حالت یا ممکنہ جانی نقصان کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ امریکی فوج کی جانب سے بھی دوسرے ٹینکر کو لڑاکا طیاروں کی معاونت فراہم کرنے کے ایرانی دعوے کی فوری تصدیق نہیں کی گئی۔
یہ واقعات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی آمدورفت شدید متاثر ہے۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق گزشتہ ہفتے بھی اس آبی گزرگاہ میں متعدد ٹینکروں کو نقصان پہنچنے اور آگ لگنے کے واقعات رپورٹ ہوئے، تاہم ان میں سے بعض واقعات کی تفصیلات اور ایرانی دعوؤں کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اورکزئی : سکیورٹی فورسز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک
11/November/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
باجوڑ : سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
11/November/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
کوہاٹ: پولیس پارٹی پر دہشتگردوں کا حملہ، ڈی ایس پی سمیت 11 اہلکار ہلاک، 12 زخمی، 5 پولیس گاڑیاں نذرِ آتش
11/November/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
بلوچستان: آواران میں سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک، ٹھکانہ تباہ
11/November/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
کرک میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا بڑا حملہ ناکام، فائرنگ کا تبادلہ صبح تک جاری رہا
11/November/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
امریکی مسافر طیارے میں بم کی موجودگی کا دعویٰ، 34 سالہ شخص گرفتار
11/November/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26459 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15687 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11988 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9362 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7629 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5620 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C