آرمی چیف کے بیٹے پر اربوں روپے کا پلازہ بنانے کا جھوٹا الزام لگانے والے احتشام افغان نے اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی
👁️ 64 بار دیکھا گیا
آرمی چیف کے بیٹے پر اربوں روپے کا پلازہ بنانے کا جھوٹا الزام لگانے والے احتشام افغان نے اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیٹے پر اربوں روپے کا پلازہ بنانے کا جھوٹا الزام لگانے والے احتشام افغان نے اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی۔
https://twitter.com/peaceforchange/status/1150141024884404225?s=19
احتشام افغان نامی ٹویٹر ہینڈلر کے اکاوٴنٹ سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف جھوٹا پروپگنڈہ کیا جا رہا تھا کہ ان کے بیٹے نے لاہور گلبرگ میں 13 ارب روپے پلازہ بنایا ہے، ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ پیسا کہاں سے آیا؟ اس حوالے سے صحافی ارشد شریف نے ڈی جی آئی پی آر میجر جنرل آصف غفور کی توجہ اس طرف دلائی تو انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ وہ اس پروپگنڈہ کے بارے میں سب جانتے ہیں۔
An activist trying to scandalise the Army Chief by false & malicious post and attributing a plaza of an Army welfare organisation to Army Chief’s son.
Perhaps #FIA should act under relevant laws ???? https://t.co/d8PG7DpStn— Arshad Sharif (@arsched) July 13, 2019
انہوں نے کہا ہے کہ ہم اس پروپگنڈہ کے پیچھے چھپی طاقتوں کو بھی جانتے ہیں اور ہم خود جان بوجھ کر ان جھوٹوں کو نظرانداز کر رہے ہیں۔ سچ سامنے آہی جاتا ہے، ابھی وقت نہیں آیا یا ایسے سمجھیں کہ ہمارے پا س ایسے جھوٹوں کے لیے وقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ضرورت پڑی تو ایسے معاملات کو قانونی طور پہ دیکھا جائے گا۔
We know the agenda. We very well know the forces behind. But as said, we are ignoring lies and liars. Truth always prevail. Time isn’t up as yet or let’s say we don’t have time for such belated lies and liars. Once required, all such will be challenged legally. https://t.co/SrhpqTMSzB
— Asif Ghafoor (@peaceforchange) July 13, 2019
ڈی جی آئی پی آر کی اس ٹویٹ کے بعد اس ٹویٹر اکاوٴنٹ سے متذکرہ ٹویٹ ہٹا دی گئی جس پر میجر جنرل آصف غفور نے دوسری ٹویٹ میں کہا کہ اتنی جلدی ٹویٹ ہٹا دی، کسی ایسے پروپگنڈہ کو کیوں پھیلاتے ہیں جس کو آپ خود اپنا مان نہیں سکتے اور نہ جس کے ساتھ کھڑے ہو سکتے ہیں؟ سوشل میڈیا کا غلط استعمال کیوں کیا جا رہا؟ انہوں نے مزید کہا کہ میں اسی لیے کہتا ہوں کہ ہماری یوتھ کی طرح ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔
https://twitter.com/IhteshamAfghan/status/1150318828943020032?s=19
ان ٹویٹس کے بعد احتشام افغان نامی ٹویٹر کیا گیا ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5089 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C