آزاد کشمیر: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ، نوجوان طالب علم شہید
👁️ 167 بار دیکھا گیا
آزاد کشمیر: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ، نوجوان طالب علم شہید
مظفر آباد (ویب ڈیسک) آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فورسز کی سرحد پار بلا اشتعال فائرنگ سے ایک نوجوان طالب علم جان کی بازی ہار گیا۔
ضلع بہمبر کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ افسر مبشر مشتاق نے بتایا کہ بی ایس کا طالب علم 20 سالہ عمر سبحانی دانا بورہ گاؤں میں اپنے گھر میں افطار کی تیاری کررہا تھا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ‘یہ ٹارگٹ کلنگ کا ایک اور واقعہ ہے جبکہ بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی پر سرحد پار فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے’۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ زخمی نوجوان کو جائے وقوع سے تقریبا 18 کلومیٹر کے فاصلے پر سمہانی میں قائم تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں سے اس کی تشویشناک حالت کے باعث اسے لاہور منتقل کرنے کو کہا۔
انہوں نے بتایا کہ لاہور کی جانب جاتے ہوئے تقریبا آدھے گھنٹے بعد ہی نوجوان دم توڑ گیا۔
ایک سینئر فوجی افسر نے بھی ایل او سی پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کے باعث نوجوان کی ہلاکت کی تصدیق کی۔
بعد ازاں آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے ایک جاری بیان میں بھارتی فورسز کی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ ‘بھارت نے کشمیر کو مقتل گاہ بنا دیا ہے اور افسوس کا امر یہ ہے کہ بین الاقوامی برادری اس حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہی، جو اسے کرنا چاہیے’۔
اس سے قبل 5 مئی کو ضلع پونچھ اور کوٹلی میں بھارتی فورسز کی شیلنگ سے ایک خاتون اور ایک لڑکا ہلاک جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی تھی۔
گزشتہ روز نوجوان کی ہلاکت کے بعد رواں سال بھارتی فورسز کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا نشانہ بننے والے پاکستانی شہریوں کی تعداد 17 ہوگئی، جن میں 6 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 82 ہوگئی جن میں 33 خواتین ہیں۔
خیال رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر کشیدگی کا حالیہ آغاز فروری میں مقبوضہ کمشیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فورسز پر حملے کے بعد ہوا تھا، جس میں درجنوں اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 190 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 296 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8958 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4804 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3171 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2562 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2317 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C