آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان JF-17 تھنڈر بلاک 3 طیاروں کیلئے ایم او یو پر دستخط
👁️ 503 بار دیکھا گیا
آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان JF-17 تھنڈر بلاک 3 طیاروں کیلئے ایم او یو پر دستخط
اسلام آباد / کینبرا (ڈیلی اردو) سٹریلوی حکومت نے پاکستان کے ساتھ JF-17 تھنڈر بلاک 3 ملٹی رول لڑاکا طیاروں کے حصول کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔ دفاعی تجزیہ کار اس پیش رفت کو حالیہ برسوں کی سب سے غیر متوقع اور اہم دفاعی خریداریوں میں سے ایک قرار دے رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ اقدام رائل آسٹریلین ایئر فورس (RAAF) کی جانب سے اپنے فضائی جنگی بیڑے کو متنوع بنانے کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے، جہاں اس وقت امریکی ساختہ F-35A لائٹننگ II اور F/A-18F سپر ہارنیٹ جیسے جدید پلیٹ فارمز کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔
اگرچہ معاہدے کے تحت طیاروں کی حتمی تعداد اور مالی تفصیلات ابھی طے ہونا باقی ہیں، تاہم اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات سے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی کھیپ کی فراہمی کے بعد آسٹریلیا مستقبل میں مزید JF-17 طیارے حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
یہ ممکنہ دفاعی ڈیل JF-17 کے جدید ترین بلاک 3 ویریئنٹ پر مرکوز ہے، جسے ماہرین ’’4.5 پلس جنریشن‘‘ لڑاکا طیارہ قرار دیتے ہیں۔ بلاک 3 ورژن میں جدید ایکٹیو الیکٹرانک اسکیینڈ اری (AESA) ریڈار، ہیلمٹ ماونٹڈ ڈسپلے اینڈ سائٹ (HMD/S)، اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے جدید PL-15E میزائلوں کو لے جانے کی صلاحیت شامل ہے۔
دفاعی حلقوں کے مطابق اس معاہدے کی تکمیل پاکستان کے لیے نہ صرف دفاعی سطح پر بلکہ معاشی اعتبار سے بھی ایک بڑی کامیابی ثابت ہو سکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے پاکستان کے دفاعی سازوسامان کی برآمدات میں اضافہ ہوگا، دوست ممالک کے فوجی افسران کی پاکستان میں تربیت کے مواقع بڑھیں گے، جبکہ پاکستانی مسلح افواج کے تربیتی ماہرین کی بیرونِ ملک مانگ میں بھی نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
اقتصادی تجزیہ کاروں کے مطابق ایسی دفاعی برآمدات پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں اور ملکی دفاعی صنعت کو عالمی سطح پر نئی پہچان دلانے کا باعث بنیں گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
نیتن یاہو کا نیا دفاعی منصوبہ، ایران میں حکومت کی تبدیلی اور اسلحہ سازی میں خود کفالت پر زور
19/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو ایران کے ساتھ نئی جنگ کے لیے واشنگٹن پر دباؤ ڈال رہے ہیں، عباس عراقچی کا الزام
19/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
تل ابیب سے ویانا جانے والی پرواز کی صوفیہ میں ہنگامی لینڈنگ، بم کی دھمکی پر مسافروں سے پوچھ گچھ
19/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
یمن میں سعودی فضائی حملوں میں 30 سے زائد افراد ہلاک و زخمی ، حوثی باغیوں کا دعویٰ
19/October/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس آپریشنز کا منصوبہ، نقل مکانی نہ ہونے کی یقین دہانی
19/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26383 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15620 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11914 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9268 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7525 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C