بلوچستان: آواران میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی لطیف بلوچ ہلاک
👁️ 365 بار دیکھا گیا
بلوچستان: آواران میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی لطیف بلوچ ہلاک
کوئٹہ (ڈیلی اردو/بی بی سی) بلوچستان کے شورش سے متاثرہ ضلع آواران میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک سینئیر صحافی لطیف بلوچ ہلاک ہو گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر آواران انجنیئر عائشہ زہری نے فائرنگ کے واقعے میں لطیف بلوچ کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کو مشکے کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا۔
لطیف بلوچ طویل عرصے سے بلوچستان کے معروف روزنامہ انتخاب سے وابستہ تھے تاہم ان کی محکمہ لیویز فورس میں ملازمت بھی تھی۔
لطیف بلوچ کی ہلاکت کے حوالے سے ضلع کے ایک سینئیر پولیس آفیسر نے بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے لطیف بلوچ پر ان کے گھر میں حملہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ لطیف بلوچ اپنے گھر میں سو رہے تھے کہ چار نقاب پوش مسلح افراد علی الصبح چار بجے ماہیوار کے علاقے میں واقع ان کے گھر میں داخل ہوئے اور ان پر کلاشنکوف سے فائر کھول دیا۔
’لطیف کو چار گولیاں لگیں جن کی وجہ سے ان کی ہلاکت ہوئی۔ ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے رورل ہیلتھ سینٹر مشکے لے جایا گیا۔‘
پولیس اہلکار نے بتایا کہ واقعے کے محرکات کے بارے میں مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل رمضان کے مہینے میں فائرنگ سے لطیف بلوچ کے ایک بیٹے بھی ہلاک ہو گئے تھے۔
دریں اثنا بلوچستان یونین آف جرنلسٹس (بی یو جے) نے آواران کے مقامی صحافی لطیف بلوچ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح افراد نے انھیں ان کے گھر میں اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ سو رہے تھے۔
بی یو جے کے صدر خلیل احمد اور جنرل سیکرٹری عبدالغنی کاکڑ نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ لطیف بلوچ ایک فرض شناس صحافی تھے ان کی ہلاکت آزاد آوازوں کو دبانے کی جاری سازشوں کا ایک حصہ معلوم ہوتا ہے جس کی بی یو جے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان جیسے حساس صوبے میں صحافی پہلے ہی شدید خطرات سے دوچار ہیں،اور ایسے واقعات ان کے تحفظ کے حوالے سے حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گئے ہیں۔
اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو یہ رجحان مزید خطرناک صورت اختیار کر سکتا ہے۔
بی یو جے نے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان حکومت لطیف بلوچ کی ہلاکت میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کر کے انصاف کے تقاضے پورے کرے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 190 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 296 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8959 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4804 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3172 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2562 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2317 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C