ابوظہبی: امریکی ثالثی میں روس اور یوکرین مذاکرات کا آغاز
👁️ 148 بار دیکھا گیا
ابوظہبی: امریکی ثالثی میں روس اور یوکرین مذاکرات کا آغاز
ابوظہبی (ڈیلی اردو) روس اور یوکرین کے نمائندے آج بدھ چار فروری کو ابوظہبی میں مذاکرات کے ایک اور دور میں حصہ لے رہے ہیں۔ امریکی ثالثی میں ہونے والے ان مذاکرات کا مقصد تقریباً چار سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے ممکنہ راستے تلاش کرنا ہے۔
حکام کے مطابق اس مذاکرات میں ماسکو اور کییف کے وفود کے ساتھ امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر بھی شریک ہیں، جو گزشتہ ماہ ہونے والی ملاقات میں بھی موجود تھے۔
متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں گزشتہ ماہ ہونے والے مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی تھی، تاہم اہم معاملات پر کوئی بڑی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی تھی۔
یہ تازہ مذاکرات ایسے وقت ہو رہے ہیں جب یوکرین روس کے بڑے حملوں پر شدید برہم ہے، جن میں توانائی کے نظام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ روس کی جانب سے 24 فروری 2022 کو جنگ کے آغاز کے بعد ہر موسمِ سرما میں ایسے حملے ہوتے رہے ہیں۔
یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا، ’’ہر ایسا روسی حملہ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ ماسکو کا رویہ نہیں بدلا۔ وہ جنگ اور یوکرین کی تباہی پر ہی مصر ہیں اور سفارت کاری کو سنجیدگی سے نہیں لیتے۔‘‘
ٹرمپ نے منگل کو دعویٰ کیا کہ پوٹن نے عارضی وقفے کے وعدے پر عمل کیا۔ جبکہ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے کہا کہ ٹرمپ ماسکو کی جانب سے دوبارہ حملے شروع ہونے پر ’’بدقسمتی سے حیران نہیں‘‘ تھے۔
ابو ظہبی مذاکرات ایسے وقت بھی ہو رہے ہیں جب روس اور امریکہ کے درمیان باقی ماندہ جوہری ہتھیاروں کا معاہدہ جمعرات کو ختم ہو رہا ہے۔ ٹرمپ اور پوٹن اس معاہدے کی مدت بڑھا سکتے ہیں یا اس کی شرائط پر ازسرنو مذاکرات کر سکتے ہیں تاکہ ایک نئی جوہری ہتھیاروں کی دوڑ کو روکا جا سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C