ابوظہبی مذاکرات: روس، یوکرین میں 314 جنگی قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے
👁️ 170 بار دیکھا گیا
ابوظہبی مذاکرات: روس، یوکرین میں 314 جنگی قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے
ابوظہبی (ڈیلی اردو) امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین اور روس نے کئی ماہ بعد پہلی بار 314 قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کر لیا ہے، تاہم انہوں نے کہا کہ ابھی بھی بہت سے ضروری کام باقی ہیں۔
یوکرینی ترجمان نے بتایا کہ یوکرین اور روس کے درمیان چار سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے ابو ظہبی میں ہونے والے دو روزہ مذاکرات اب ختم ہو چکے ہیں۔
یوکرین کے اہم مذاکرات کار رستم عمروف کی ترجمان ڈیانا ڈیوٹین نے صحافیوں کو بتایا کہ ابو ظہبی میں امریکہ کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات آج کے لیے ختم ہو گئے ہیں، تاہم انہوں نے نتائج یا مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ روس اور یوکرین نے 314 قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا ہے۔
وٹکوف نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا، ’’یہ نتیجہ تفصیلی اور نتیجہ خیز امن مذاکرات کے ذریعے حاصل ہوا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے ابھی بھی نمایاں کوششیں درکار ہیں، جو دوسری عالمی جنگ کے بعد یورپ کا سب سے خونریز تنازعہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا، ’’ایسے اقدامات ظاہر کرتے ہیں کہ مسلسل سفارتی رابطے ٹھوس نتائج دے رہے ہیں اور یوکرین میں جنگ کے خاتمے کی کوششوں کو آگے بڑھا رہے ہیں۔‘‘
قبل ازیں روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ایلچی کیریل دمترییف نے آج بات چیت شروع ہونے سے قبل سرکاری میڈیا کو بتایا تھا کہ ’’چیزیں اچھی اور مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہیں۔‘‘ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یورپ اور برطانیہ پر ’’اس عمل میں مداخلت کی کوشش کرنے کا‘‘ کا الزام بھی عائد کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کو حساس ٹیکنالوجی فروخت کرنے پر ایرانی نژاد امریکی گرفتار
04/June/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
سعودی عرب نے کویت اور بحرین پر حملوں کو ایرانی جارحیت قرار دے دیا
04/June/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
امریکی ایوان نمائندگان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کر لی
04/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
04/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
03/June/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
روس کے زیرِ قبضہ یوکرینی علاقے میں بس پر ڈرون حملہ، 8 افراد ہلاک، 11 زخمی
03/June/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8784 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4466 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3194 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2367 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2051 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1862 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C