اترپردیش: دیوی کو خوش کرنے کیلئے بھارتی کسان نے اپنی زبان کاٹ لی
👁️ 73 بار دیکھا گیا
اترپردیش: دیوی کو خوش کرنے کیلئے بھارتی کسان نے اپنی زبان کاٹ لی
نئی دہلی (ڈیلی اردو/اے ایف پی) بھارتی کسان نے دیوی کو خوش کرنے کے لیے اپنی زبان کاٹ لی، پولیس کے مطابق یہ واقعہ بھارت کے شہر نئی دہلی میں پیش آیا، کسان کی حالت تشویشناک ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق بھارت کی شمالی ریاست اترپردیش کے مشہور مندر میں 40 سالہ کسان نے چھری سے اپنی زبان کاٹ لی تھی جس کے بعد وہاں موجود ہجوم میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفتیشی افسر ابھیلاش تیواری کا کہنا تھا کہ کسان اور اس کی بیوی نے اس سے قبل مذہبی رسومات کیں جس کے بعد انہوں نے چھری سے اپنی زبان کاٹی اور مندر کے دروازے پر رکھ دی۔
تفتیشی افسرکا کہنا تھا کہ ‘مندر میں تعینات ہمارے افسران نے دوسرے عبادت گزاروں کی مدد سے اسے ہسپتال پہنچایا۔’
افسر نے بتایا کہ اُن کی بیوی کا کہنا تھا کہ ‘میرے شوہر نے دیوی کو خوش کرنے کے لیے اپنی زبان کی ‘قربانی’ دی ہے’ تاہم وہ وضاحت نہیں کر سکیں کہ ان کے شوہر نے ایسا کیوں کیا۔
بھارت میں عموماً اس نوعیت کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں جن میں شہری اپنے خداؤں یا دیوی دیوتاؤں کو خوش کرنے کے لیے جسمانی اعضا کو نقصان پہنچاتے ہیں اور بعض اوقات ’انسانی جان تک کی قربانی دے دیتے ہیں، اسی طرح کچھ لوگ دیوتاؤں کو خوش کرنے کے لیے عجیب و غریب حرکتیں بھی کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی بھارت کی دو ریاستوں میں اس طرح کے 2 واقعات رپورٹ ہوئے تھے، جب دو نوجوانوں نے اپنے دیوتاؤں کو خوش کرنے کے لیے اپنی زبانیں کاٹ لی تھیں۔
سال 2020 میں ایک ہندو پجاری نے مقامی کسان کا سَر قلم کرکے اپنے دیوتا کے سامنے پیش کردیا تھا، پجاری نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں خواب میں دیوی نے ایسا کرنے کے لیے کہا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لکی مروت: امن کمیٹی کے اجلاس پر کواڈ کاپٹر حملہ، 13 افراد زخمی
20/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
خلیجی ممالک پر حملوں کیلئے عراق میں ’خفیہ‘ ایرانی سیلز
20/June/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
نائجر کے ہوائی اڈے پر دہشت گرد حملہ، 35 افراد ہلاک
20/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان میں 80 سے زائد اہداف پر حملے، حزب اللہ کے درجنوں ارکان ہلاک
20/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
امریکہ چھ ماہ میں یورپ میں اپنی افواج کی موجودگی کا جائزہ لے گا، پیٹ ہیگستھ
20/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
بلوچستان: نوشکی میں بی ایل اے کا ٹارگٹ حملہ، سی ٹی ڈی کا ڈی ایس پی ہلاک
20/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8841 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4585 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3291 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2463 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2107 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1909 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C