21/October/2026

لکی مروت: سول کیمپ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ

👁️ 50 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
لکی مروت: سول کیمپ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ

لکی مروت: سول کیمپ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ

لکی مروت( ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سول کیمپ کے مقام پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کر دیے۔ کارروائی کا مقصد علاقے میں دہشت گردوں کے نیٹ ورک اور ان کے ممکنہ ٹھکانوں کا خاتمہ کرکے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا تھا۔

خیبر کرانیکلز کے مطابق، کارروائی کے دوران تباہ کیے گئے ٹھکانوں کی تعداد، کسی دہشت گرد کی ہلاکت یا گرفتاری اور اسلحے کی برآمدگی سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

دوسری جانب لکی مروت پولیس اور مقامی امن کمیٹی نے علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اوژکی پولیس امن کمیٹی نے بھی دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن کی بحالی کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C