احتجاج، ہلاکتیں اور الزامات: سلامتی کونسل میں ایران امریکہ آمنے سامنے
👁️ 237 بار دیکھا گیا
احتجاج، ہلاکتیں اور الزامات: سلامتی کونسل میں ایران امریکہ آمنے سامنے
نیو یارک (ڈیلی اردو) ایران کے نمائندے نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس کے اختتام پر امریکہ اور اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایران میں بد امنی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سلامی کونسل کے اجلاس میں ایران کے مستقل مندوب کے معاون حسین درزی نے امریکی نمائندے کے الزامات کہ ایران نے مظاہرین پر تشدد کیا ہے کو ’بے بنیاد‘ قرار دیا۔ انھوں نے سخت لہجے میں کہا کہ ’اگر امریکہ واقعی بے گناہوں کی ہلاکت پر فکر مند ہے تو اسے منیسوٹا میں پولیس افسران کے ہاتھوں خاتون کے قتل پر توجہ دینی چاہیے۔‘
درزی نے مزید کہا کہ ’وہ ان شہریوں کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہمدردی کرتے ہیں جو گزشتہ دو ہفتوں میں ان کے بقول امریکہ اور اسرائیل کی سازش کے نتیجے میں ہلاک ہوئے، جن میں احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والے سکیورٹی اور پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
ایرانی سفیر کی تقریر کا زیادہ تر حصہ امریکہ سے متعلق تھا، جس کے کہنے پر سلامتی کونسل کا یہ اجلاس ہو رہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’احتجاجی مظاہروں کا رخ اور اس کے بعد ہونے والے خونریز واقعات دراصل امریکہ اور اسرائیل کی تحریک کا نتیجہ ہیں۔‘
دوسری جانب اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں امریکی نمائندے مائیک والٹز نے ایران پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور دہشت گردانہ سرگرمیوں میں شمولیت کے الزامات عائد کیے۔
والٹز نے کہا کہ ’ایران گزشتہ کئی دہائیوں سے مشرقِ وسطیٰ کو غیر مستحکم کر رہا ہے، بالخصوص اپنے مسلح گروہوں کے ذریعے۔‘ ان کے مطابق ایران نے اپنی عوام کی فلاح و بہبود کے بجائے جوہری اور میزائل پروگرام اور اپنے مسلح گروہوں کی حمایت کو ترجیح دی ہے، جس کے نتیجے میں عوام اب شدید دباؤ اور مشکلات کا شکار ہیں۔
امریکی نمائندے نے مزید کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ’عملی طور پر آگے بڑھنے پر یقین رکھتے ہیں، محض باتوں کی حد تک نہیں‘ اور یہ کہ ’ایران میں پرتشدد واقعات روکنے کے لیے تمام آپشنز اب بھی امریکی صدر کے سامنے موجود ہیں اور ایرانی حکام اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں۔‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5105 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C