اختر مینگل: آئینی ترامیم کی حمایت ’دو ہزار لاپتا افراد کی بازیابی‘ سے مشروط
👁️ 153 بار دیکھا گیا
اختر مینگل: آئینی ترامیم کی حمایت ’دو ہزار لاپتا افراد کی بازیابی‘ سے مشروط
کوئٹہ (ڈیلی اردواردو/بی بی سی) بلوچستان نیشنل پارٹی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے مجوزہ آئینی ترامیم کی مکمل حمایت کے لیے دو ہزار لاپتا افراد کی بازیابی کی شرط پیش کی ہے۔
بلوچستان سے تعلق رکھنے والی جماعت نیشنل پارٹی نے کہا ہے کہ اب تک حکومت نے جن آئینی ترامیم کے حوالے سے پارٹی سے مشاورت کی ہے پارٹی ان کی حمایت کرے گی جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی نے مجوزہ آئینی ترامیم کی حمایت کی ہے۔
یاد رہے کہ بلوچستان سے قومی دھارے کی جماعتوں کے علاوہ جن دیگر جماعتوں کی پارلیمنٹ نمائندگی ہے ان میں بلوچستان نیشنل پارٹی، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی شامل ہیں۔
قوم پرست جماعتوں میں سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی قومی اسمبلی میں ایک، بلوچستان نیشنل پارٹی کی سینیٹ میں دو جبکہ نیشنل پارٹی کی سینیٹ اور قومی اسمبلی میں ایک ایک نشست ہے۔
حکومت نے بلوچستان سے نمائندگی رکھنے والی دیگرجماعتوں سے بھی حمایت کے لیے رابطہ کیا ہے۔
اگر ترامیم عوام کے فائدے میں ہیں تو خفیہ کیوں رکھا جارہا ہے: بی این پی
بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائم قام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے بتایا کہ آئینی ترامیم کی حمایت کے لیے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور دیگر حکومتی عہدیداروں کا سردار اختر مینگل کے علاوہ ان سے رابطہ ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومتی عہدیداروں سے یہ سوال کیا کہ اگر یہ ترامیم عوام کے فائدے کے لیے ہیں تو ان کو خفیہ کیوں رکھا جارہا ہے؟
’ہم نے انھیں بتایا کہ آئینی ترامیم کے مسودے کو تو تین ماہ پہلے منظر عام پر لانا چائیے تھا۔‘
ان کا کہنا تھا کہ جب تک آئینی ترامیم کا مسودہ نہیں ملے گا اس وقت تک پارٹی ان کی حمایت نہیں کرسکے گی۔ انھوں نے بتایا کہ پارٹی کے سربراہ نے آئینی ترامیم کی حمایت کے لیے دو ہزار لاپتہ افراد کی بازیابی کی شرط بھی رکھ دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے اس معاملے پر بات چیت کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے تاہم اگر حکومت اس بات کے لیے تیار ہوتی ہے تو ان دو ہزار افراد کو آئینی ترامیم کی منظوری سے پہلے بازیاب کرانا ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ یہ کہا جا رہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ ہوگا لیکن بلوچستان کو صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافے سے کوئی خاص فائدہ نہیں ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت بلوچستان کو فائدہ پہنچانا چاہتی ہے تو وہ قومی اسمبلی میں بلوچستان کی نشستوں میں اضافہ کرے۔
’آئینی کورٹ کے قیام سے متعلق ترمیم کی نیشنل پارٹی حمایت کریگی‘
نیشنل پارٹی کے سیکریٹری جنرل سینیٹر جان محمد بلیدی نے بتایا کہ بعض آئینی ترامیم پر حکومت کی نیشنل پارٹی سے مشاورت ہوئی ہے اور جن آئینی ترامیم پر مشاورت ہوئی ہے نیشنل پارٹی ان کی حمایت کرے گی۔
انھوں نے کہا کہ جن آئینی ترامیم پر مشاورت ہوئی ہے ان میں آئینی کورٹ کے قیام سے متعلق ترمیم شامل ہے جس کی نیشنل پارٹی حمایت کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ مجوزہ آئینی ترامیم میں ججوں کی تقرری کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل میں پارلیمنٹ کے اراکین بھی شامل کیے جائیں گے اور اس میں دو اراکین حزب اختلاف اور دو اراکین حکومت سے ہوں گے۔
انھوں نے بتایا کہ مجوزہ آئینی ترامیم کے تحت فلور کراس کرنے والے رکن کو نااہل قرار دیا جائے گا۔
جان محمد بلیدی نے بتایا کہ پہلے 90 روز تک چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پر اتفاق رائے نہ ہونے پر معاملہ لٹک جاتا تھا لیکن اب 90 روز تک اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں یہ معاملہ بھی سپریم جوڈیشل کونسل میں جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ فوج کے سربراہ کو ہٹانے کا اختیار پہلے وزیر اعظم کے پاس تھا لیکن مجوزہ آئینی ترمیم میں فوج کے سربراہ کو ہٹانے کا اختیار پارلیمنٹ کے پاس جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 298 بار دیکھا گیا
ایران نواز گروہوں سے عالمی خطرہ، امریکہ نے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا
20/July/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، 8 مشتبہ افراد گرفتار
20/July/2026 👁️ 197 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپ، کرم سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال
20/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4811 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3571 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3412 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2319 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C