اداکارہ عظمیٰ خان نے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی بیٹیوں کیخلاف دائر مقدمہ واپس لے لیا
👁️ 172 بار دیکھا گیا
اداکارہ عظمیٰ خان نے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی بیٹیوں کیخلاف دائر مقدمہ واپس لے لیا
لاہور (ڈیلی اردو) اداکارہ و ماڈل عظمیٰ خان اور ان کی بہن ہما نے بحریہ ٹاؤن کے مالک، ملک ریاض کی بیٹیوں پشمینہ ملک، عنبر ملک اور آمنہ عثمان کے خلاف دائر مقدمہ واپس لے لیا۔
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن ہما خان کی جانب سے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی دو بیٹیوں اور آمنہ عثمان کے خلاف گھر میں داخل ہو کر تشدد کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔
کینٹ کچہری میں پیشی پر عظمیٰ اور ہما خان نے عدالت میں دیے گئے اپنے بیان میں اس ایف آئی آر کو غلط فہمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ تشدد کا واقعہ ہوا ہی نہیں، کسی نے حملہ نہیں کیا۔
عظمیٰ خان نے کہا کہ یف آئی آر میں نامزد ملزمان معصوم ہیں، پاؤں پر زخم اس لیے آیا کہ گلاس میز سے گر گیا تھا، خوشی المعروف عظمیٰ کی بہن ہما کہتی ہیں کہ میری بہن نے غلط فہمی کی بنیاد پر ایف آئی درج کرائی تھی۔
خیال رہے کہ گذشتہ ماہ کے آخر میں سوشل میڈیا پر چند ویڈیوز گردش کر رہی تھیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین خواتین مسلح محافظوں کے ہمراہ اداکارہ ‘عظمیٰ خان کے گھر’ میں داخل ہوتی ہیں اور انھیں اور ان کی بہن کو تشدد کا نشانہ بنانے کے علاوہ توڑ پھوڑ کی جاتی ہے۔
ان ویڈیوز کے منظر پر آنے کے بعد پاکستان میں سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوا تھا جس کے بعد 26 مئی کو پولیس نے ملک ریاض کی دو صاحبزادیوں پشمینہ ملک، عنبر ملک اور آمنہ عثمان زوجہ عثمان ملک سمیت 15 دیگر کے خلاف گھر میں گھس کر تشدد کرنے اور قیمتی اشیا کو نقصان پہنچانے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔
مقدمے میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور زخمی کرنے کی دفعات بھی شامل تھیں اور یہ مقدمہ درج ہونے کے چند روز بعد ہی لاہور میں کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے آمنہ عثمان، پشمینہ ملک اور عنبر ملک کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے تھے۔
دوسری جانب اداکارہ عظمیٰ خان اور آمنہ عثمان اور ملک ریاض کی بیٹیوں کے درمیان تصفیے کی خبریں گذشتہ چند روز سے گردش کر رہی تھیں اور عظمیٰ خان کی وکیل خدیجہ صدیقی نے خود کو پیر کو اس مقدمے سے علیحدہ کر لیا تھا۔
انھوں نے پیر کی شب غیر ملکی خبر رساں ادارے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ انھوں نے یہ فیصلہ فریقین کے درمیان مبینہ تصفیے کی خبروں کے بعد کیا ہے اور وہ سمجھتی ہیں کہ یہ ان کی موکلہ کی نہیں بلکہ اس نظام کی شکست ہے جس نے انھیں مایوس کیا۔
گذشتہ جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں عظمیٰ خان کے وکیل میاں علی اشفاق نے کہا تھا کہ ان کی مؤکلہ کو جان کا خطرہ ہے لہذا حکومت انھیں فوری طور پر سکیورٹی فراہم کرے۔
اس دوران لین دین اور صلح سے متعلق ایک سوال پر عظمیٰ خان نے کہا تھا کہ اگر ایسا کچھ ہوتا تو ’آج یہاں نہ ہوتی‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر انھیں بات ختم کرنا ہوتی اور لین دین ہی کرنا ہوتا تو وہ یہ مقدمہ ہی درج نہ کراتیں۔
ویڈیوز میں کیا تھا؟
پہلی ویڈیو میں اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن ہما خان سے ایک خاتون کو بظاہر اپنے شوہر کے ساتھ مبینہ تعلقات کے متعلق سوالات کرتے سُنا جا سکتا ہے۔ سوال کرنے والی خاتون اس ویڈیو میں خود نظر نہیں آ رہی ہیں۔
اس ویڈیو کے بعد اس مبینہ واقعے سے جڑی مزید ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی ہیں، جس کے بعد عظمیٰ خان نے الزام لگایا تھا کہ پاکستان کی ایک معروف کاروباری شخصیت، بحریہ ٹاؤن کے مالک، ملک ریاض کی بیٹیوں نے مبینہ طور پر اپنے گارڈز کے ساتھ زبردستی ان کے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی، انھیں تشدد کا نشانہ بنایا اور ہراساں کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 311 بار دیکھا گیا
ایران نواز گروہوں سے عالمی خطرہ، امریکہ نے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا
20/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، 8 مشتبہ افراد گرفتار
20/July/2026 👁️ 210 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپ، کرم سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال
20/July/2026 👁️ 179 بار دیکھا گیا
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4811 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3571 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3417 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C