04/November/2026

ڈیرہ اسماعیل خان: یادگارِ شہداء پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، پولیس کی جوابی کارروائی پر دہشتگرد فرار

👁️ 46 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ڈیرہ اسماعیل خان: یادگارِ شہداء پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، پولیس کی جوابی کارروائی پر دہشتگرد فرار

ڈیرہ اسماعیل خان: یادگارِ شہداء پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، پولیس کی جوابی کارروائی پر دہشتگرد فرار

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے شورش زدہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں دہشتگردوں نے یادگارِ شہداء پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا، تاہم پولیس اہلکاروں کی بروقت جوابی کارروائی کے باعث حملہ آور فرار ہو گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق مسلح دہشتگردوں نے تھانہ کلاچی کی حدود میں واقع پولیس چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔ حملے کے دوران تعینات پولیس اہلکاروں نے فوری جوابی فائرنگ کی، جس کے بعد حملہ آور مزید کارروائی کیے بغیر موقع سے فرار ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جبکہ حملے کے نتیجے میں چیک پوسٹ کو پہنچنے والے ممکنہ نقصان اور واقعے کی دیگر تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C