24/December/2019

ارباب اختیار ایک نظر ادھر بھی…! (سید صفدر رضا)

👁️ 101 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ارباب اختیار ایک نظر ادھر بھی…! (سید صفدر رضا)

ارباب اختیار ایک نظر ادھر بھی…! (سید صفدر رضا)

آج ہم جنت نظیر وادی وطن عزیز کے ایک ایسے خطے کا ذکر کرنے جارہے ہیں جس کا رقبہ تقریباً 1590مربع کلو میٹر ہے اور سطح سمندر سے بلندی تقریبا 3700 میٹر ہے ابادی 700000 تک پہنچنے والی ہے 42000 ہیکٹر کے قریب زرعی زمین جو وہاں کے لوگوں کے زیر کاشت ہے۔ زیادہ تر آبادی اسی شعبہ سے وابستہ ہے محل وقوع اس لحاظ سے بھی منفردہے کہ اپنے ٹاپ کی گزرگاہ مشرق میں ضلع بٹگرام و کالا ڈھاکہ جنوب میں بونیر اور مغرب میں سوات شمال میں کوہستان جیسی خوبصورت اور دلکش وادیوں کو ملانے والا واحد ذریعہ ہے جبکہ یہ ضلع مارتونگ الپوری چکیسر بشام اور پورن کے
مشہورمقامات پر مشتمل ھے لیکن پورن اور الپوری دو تحصیلیں ہیں الپوری جہاں ضلعی سطح کے گورنمنٹ اور ضلعی امور کی دیکھ بھال کے دفاتر پائے جاتے ہیں یہاں موسم سرماو گرما کے ساتھ ساتھ پت جھڑ بھی قاپل دید ہے دریائے سندھ میں داخل ہوتے جھرنے وادی کے حسن کو دوبالا کرتے ہیں بشام شاہراہ ریشم پر واقع ہونے کی وجہ سے باقی ضلع کی نسبت زیادہ پر رونق ہے جھاں ہر لمحہ پر کشش ہے مگر پھر بھی یہ ضلع اپنے حسن و جاذب نظر ہونے کے باوجود اج کل کے دور میں بھی انتہائی پسماندہ ہےجبکہ یہ تاریخ کےلحاظ سےاجمیری ہندو شاہی قلندراور سکندر اعظم کے لشکر کی گذر گاہ اور پڑاؤ سے بھی منسوب ہے اور قدیمی سواتی قبائیل کا ابتدائی وطن جانا جاتا ہے سنگلاخ اور سرسبز جنگلات و پہاڑوں کے طویل مگر بہتر شاہراہ ہے۔ تھکا دینے والے سفر کے مناظر دیکھتے ہوئے آنکھیں خیرہ ہوتی ہیں میں ضلع شانگلہ کا ذکر کر رہا ہوں اہل اقتدار کو اسکے قدرتی حسن میں یہاں کے لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے سکول کالجز ہسبتال جیسی بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ کاٹیج انڈسٹری و ہوٹلز کی تعمیرات کر کےسیاحوں کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے PTDC، جیسے ادارے فعال کردار ادا کرتے ہوئے نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی سیاحوں کو متوجہ کر کے سیاحتی صنعت کے فروغ کے سلسلے کو مقامی افراد کے معیار زندگی انتہائی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں شانگلہ ایک بہترین سیاحتی مقام بن کر ابھر سکتا ہے اور مقامی افراد کی پسماندگی دور کرنے میں ممد و معاون ثابت ہوسکتا کے اسی لیئے ارباب اختیار ایک نظر ادھر بھی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C