19/October/2026

بلوچستان: چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، متعدد زخمی

👁️ 47 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان: چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، متعدد زخمی

بلوچستان: چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، متعدد زخمی

کوئٹہ (ڈیلی اردو) بلوچستان کے شورش زدہ ضلع چاغی کے دشوار گزار پہاڑی علاقے دگنان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق آپریشن علاقے کے پتھریلے اور ناہموار پہاڑی خطے میں کیا گیا، جہاں دشوار گزار راستوں کے باعث نقل و حرکت اور کارروائی میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ آپریشن کو پیچیدہ اور مربوط کارروائی قرار دیا گیا ہے۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت، ان کی تنظیمی وابستگی اور آپریشن کے مزید نتائج سے متعلق تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C