07/November/2025

اسرائیلی افواج کی شام میں پیش قدمی، چیک پوسٹ قائم،، شہریوں کی تلاشی

👁️ 263 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
اسرائیلی افواج کی شام میں پیش قدمی، چیک پوسٹ قائم،، شہریوں کی تلاشی

اسرائیلی افواج کی شام میں پیش قدمی، چیک پوسٹ قائم،، شہریوں کی تلاشی

دمشق  (ڈیلی اردو/سانا) شامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی افواج نے جمعہ کے روز شام کے صوبہ قنیطرہ کے شمالی دیہی علاقے میں واقع گاؤں اوفانیہ میں پیش قدمی کی۔

 

شامی سرکاری خبر رساں ایجنسی "سانا" کے مطابق چار اسرائیلی فوجی گاڑیوں پر مشتمل ایک دستہ اوفانیہ گاؤں میں داخل ہوا، جہاں اس نے اوفانیہ اور خان ارنَبہ کے درمیان ایک چیک پوسٹ قائم کی اور گزرنے والی گاڑیوں اور شہریوں کی تلاشی لی۔

ایجنسی نے مزید بتایا کہ اسرائیلی افواج نے اس سے ایک روز قبل جنوبی قنیطرہ کے گاؤں رویحینہ میں بھی اسی نوعیت کی دراندازی کی تھی۔

 

ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کی یہ کارروائیاں 1974ء میں طے پانے والے "فصلِ افواج کے معاہدے"، بین الاقوامی قانون اور متعلقہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

شامی حکومت نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ان مسلسل خلاف ورزیوں کو روکا جا سکے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C