اسرائیلی جنگی طیاروں کی شام میں ایرانی اور عراقی تنصیبات پر بمباری، 12 افراد شہید
👁️ 90 بار دیکھا گیا
اسرائیلی جنگی طیاروں کی شام میں ایرانی اور عراقی تنصیبات پر بمباری، 12 افراد شہید
دمشق + یروشلم (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) شام میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی ایران اور عراق کی فوجی تنصیبات پر بمباری کے نتیجے میں 12 افراد شہید ہوگئے۔
اسرائیلی اخبار ہاریز کے مطابق شام میں عراقی سرحد کے نزدیک اسرائیلی طیارے نے بمباری کی، بمباری میں عراق اور ایران کے اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا گیا جو عراق اور ایران کے حمایت یافتہ شیعہ ملیشیا گروپس کے زیر استعمال تھا۔
UPDATE: Eight said killed in strike attributed to Israel on Iranian-backed militia in Syria https://t.co/ao6jdUV1zp
— Haaretz.com (@haaretzcom) January 10, 2020
بمباری میں 8 فوجی اہلکار، شام میں کام کرنے والے 4 سماجی کارکنان اور 2 عراقی حکام کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ 3 فوجی اہلکار شدید زخمی ہیں۔ شہدا اور زخمی ہونے ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ اسلحہ ڈپو مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔
ادھر شام میں انسانی حقوق کے مبصرین کا کہنا ہے کہ فضائی حملہ ایران کی حمایت یافتہ شیعہ ملیشیا کی تنصیبات پر کیا گیا ہے جب کہ جنگ زدہ شام میں صورت حال پر نظر رکھنے والے ایک برطانوی ادارے کے مطابق بمباری اسلحہ ڈپوز پر کی گئی۔
دوسری جانب عراقی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی طیارے نے اسلحے اور میزائل سے لدے دو ٹرکوں کو نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیل اس سے قبل بھی ایسے کئی حملے کرچکا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C