اسرائیلی حملوں میں تقریباً 300 افراد ہلاک، لبنانی حکام
👁️ 225 بار دیکھا گیا
اسرائیلی حملوں میں تقریباً 300 افراد ہلاک، لبنانی حکام
بیروت (ڈیلی اردو) لبنان کی وزارتِ صحت نے ہفتہ 7 مارچ کو بتایا ہے کہ اس ہفتے حزب اللہ کے ساتھ جنگ کے آغاز کے بعد سے ملک پر ہونے والے اسرائیلی حملوں میں تقریباً 300 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
وزارت کے مطابق پیر کی صبح سے جاری اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 294 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 1,023 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات مشرقی لبنان میں اسرائیلی اسپیشل فورسز نے تقریباً 40 سال سے لاپتا ایک نیویگیٹر کی تلاش کے لیے ایک آپریشن کیا، تاہم اس کی باقیات نہیں مل سکیں۔
اسرائیل دہائیوں سے رون اراڈ کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہا ہے، جو 1986 میں لبنان میں ایک لڑاکا طیارہ گرنے کے بعد پیرا شوٹ کے ذریعے اترتے وقت لاپتا ہو گئے تھے۔ اسرائیلی مؤقف کے مطابق انہیں اس وقت مقامی مسلح افراد نے زندہ پکڑ لیا تھا۔
اسرائیلی فوج نے یہ نہیں بتایا کہ کمانڈو فورس لبنان میں کہاں اتری، تاہم لبنانی فوج اور سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیلی کمانڈوز شام کی سرحد کے قریب پہاڑی علاقے میں اترے اور وہاں سے مشرقی قصبے نبی شیت کی طرف بڑھے، جہاں ان کی حزب اللہ اور مقامی جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔
لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق نبی شیت اور قریبی علاقوں میں ہونے والی اس کارروائی میں کم از کم 41 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے۔
لبنانی فوج کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ان کے تین سپاہی بھی ہلاک ہوئے۔ بیان کے مطابق اس آپریشن میں چار ہیلی کاپٹر شریک تھے جن میں سے دو نے لینڈنگ کی۔ مقامی رہائشیوں کی بھی اسرائیلی فورسز کے ساتھ جھڑپ ہوئی جبکہ لبنانی فوج الرٹ رہی اور روشنی والے بم فائر کیے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
نیتن یاہو ایران کے ساتھ نئی جنگ کے لیے واشنگٹن پر دباؤ ڈال رہے ہیں، عباس عراقچی کا الزام
19/October/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
تل ابیب سے ویانا جانے والی پرواز کی صوفیہ میں ہنگامی لینڈنگ، بم کی دھمکی پر مسافروں سے پوچھ گچھ
19/October/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
یمن میں سعودی فضائی حملوں میں 30 سے زائد افراد ہلاک و زخمی ، حوثی باغیوں کا دعویٰ
19/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس آپریشنز کا منصوبہ، نقل مکانی نہ ہونے کی یقین دہانی
19/October/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26382 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15620 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11914 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9267 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7525 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C