اسرائیلی ریاستی جبر: رواں سال اسرائیلی فورسز نے 165 فلسطینوں کے گھروں کو مسمار کیا
👁️ 77 بار دیکھا گیا
اسرائیلی ریاستی جبر: رواں سال اسرائیلی فورسز نے 165 فلسطینوں کے گھروں کو مسمار کیا
مقبوضہ بیت المقدس (ڈیلی اردو) قابض صہیونی ریاست کی طرف سے فلسطینی شہریوں کو بیت المقدس سے بے دخل کرنے کی مجرمانہ پالیسی اور نسل پرستی کے مکروہ اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق رواں سال کے پہلے 11 ماہ میں اسرائیلی ریاست نے بیت المقدس میں فلسطینیوں کے 165 مکانات مسمار کیے جس کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینی مکان کی چھت سے محروم ہوگئے۔
اسرائیل میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ ‘بتسلیم’ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے دوران اسرائیلی حکام کی طرف سے فلسطینیوں کے گھروں کو غیرقانونی قرار دے کر ان کی مسماری کا سلسلہ جاری رہا۔
انسانی حقوق کی تنظیم کے ترجمان کریم جبران نے بتایا کہ بیت المقدس کی اسرائیلی بلدیہ فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کے جرم میں پیش پیش رہی ہے۔ اکتوبر 2019ء تک فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کا سلسلہ عروج پر رہا اور اس دوران قابض صہیونی حکام نے فلسطینیوں کے 165 گھر مسمار کیے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کے ساتھ ساتھ ریاستی جبر کا ایک نیا سلسلہ بھی دیکھا گیا۔ رواں سال کے دوران بڑی تعداد میں فلسطینیوں کو اپنے مکانات مسمار کرنے پر مجبور کیا گیا۔ رواں سال کے دوران 40 فلسطینی اپنے ہاتھوں سے اپنے گھروں کو مسمار کرنے پر مجبور ہوئے۔
خیال رہے کہ فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کا سلسلہ نیا نہیں تاہم حالیہ برسوں کے دوران اس میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔
فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری بھی فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیلی ریاست کی نسل پرستی کا ایک مظہر ہے۔ گھروں کی مسماری کے ذریعے فلسطینیوں کو اپنے گھر بار، املاک اور زمینیں چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں امن و استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
06/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک
06/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
کوئٹہ : شالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی
06/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
شام : سابق فوجی افسر جلال کامل صقر گرفتار، جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام
06/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C