اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے اسلامی جہاد گروپ کے سربراہ سمیت دو فلسطینی ہلاک
👁️ 32 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے اسلامی جہاد گروپ کے سربراہ سمیت دو فلسطینی ہلاک
غزہ (ڈیلی اردو) اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ میں حملے کے دوران ہونے والی شدید جھڑپوں میں مزید 2 فلسطینیوں کو ہلاک کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اسلامی جہاد گروپ نے ایک بیان میں کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے ایک ان کے سربراہ تھے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے اس واقعے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
رواں ہفتے کے آغاز میں مغربی کنارے میں بڑھتے ہوئے پُرتشدد واقعات کے دوران اب تک 6 فلسطینی علیحدہ علیحدہ واقعات میں مارے جاچکے ہیں۔
رواں برس کے آغاز میں اسرائیل میں سڑکوں پر ہونے والے حملوں کے بعد اسرائیل نے مغربی کنارے میں تقریباً روزانہ چھاپوں میں مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے جن میں سے اکثر مہلک جھڑپوں میں تبدیل ہوگئے۔
فلسطینی وزارت صحت نے کہا کہ رواں برس 210 فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں جن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو اگست میں غزہ میں ایک مختصر تنازع کے دوران ہلاک ہوئے تھے۔
اسرائیلی فوجی اعداد و شمار کے مطابق اسی دوران اسرائیل اور مغربی کنارے میں حملوں میں 23 شہری اور 8 سیکیورٹی اہلکار مارے گئے، ان اعداد و شمار کے مطابق 136 فلسطینی بھی مارے گئے لیکن ان میں غزہ میں ہونے والی ہلاکتیں شامل نہیں ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں میں مسلح افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار ہلاک
14/September/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
مستونگ : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک
14/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ایران سے جنگ نومبر کے بعد ختم ہونے کا امکان، ایندھن کی قیمتیں تیزی سے کم ہوں گی: ٹرمپ
14/September/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26290 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15537 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9130 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7414 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5157 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C