اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے لبنانی فوجی سمیت 15 شہری ہلاک، 80 زخمی
👁️ 88 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے لبنانی فوجی سمیت 15 شہری ہلاک، 80 زخمی
بیروت (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) لبنان کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 14 شہری اور ایک لبنانی فوجی ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے۔
لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے اپنے گاؤں واپس جانے کی کوشش کرنے والے مقامی رہائشیوں پر فائرنگ کی۔
وزارت صحت کے مطابق، ’’اسرائیلی دشمن کی جارحیت، لبنانی افوج کے ایک فوجی اور تین خواتین سمیت 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔”
اس سے قبل 80 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات تھیں جن میں کم از کم ایک اور لبنانی فوجی بھی شامل تھا۔
جنوبی لبنان میں سینکڑوں افراد اسرائیل کے انخلا کی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر اپنے گھروں کو واپس جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ جنگ بندی معاہدے کے مطابق آج اسرائیلی افواج کے انخلا کے بعد مقامی رہائشی واپس آ سکتے تھے۔
گذشتہ ستمبر میں یہ تنازعہ شدت اختیار کر گیا تھا جس کے نتیجے میں لبنان بھر میں اسرائیل کی شدید فضائی کارروائی، حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ سمیت دیگر سینئر رہنماؤں کی ہلاکت اور جنوبی لبنان پر زمینی حملہ ہوا تھا۔ اس کارروائی کے نتیجے میں لبنان میں تقریباً 4000 افراد ہلاک ہوئے جن میں بہت سے عام شہری بھی شامل تھے اور 12 لاکھ سے زائد باشندے نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔
لبنان سے اسرائیلی افواج کی انخلا مکمل نہیں
جنوبی لبنان سے اسرائیلی افواج کا انخلا مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن آج اتوار 26 جنوری کے روز ختم ہو رہی ہے۔ بظاہر ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ اسرائیل لبنانی عسکریت پسند گروہ حزب اللہ کے ساتھ طے پانے والے اس معاہدے پر عمل درآمد آج مکمل نہیں کرے گا۔
نومبر کے اواخر میں طے پانے والے معاہدے کے مطابق لبنانی فوج نے لبنان کے جنوب میں اقوام متحدہ کے امن دستوں کے ساتھ اپنی افواج تعینات کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی جب کہ اس دوران اسرائیلی فوج کو واپس چلے جانا تھا۔
معاہدے میں یہ بھی طے کیا گیا تھا کہ حزب اللہ کے جنگجو سرحد سے تقریبا 30 کلومیٹر دور دریائے لیطانی کے شمال میں چلے جانا تھا۔
لبنانی فوج نے گزشتہ روز اسرائیل پر فوجی انخلا میں تاخیر کا الزام عائد کیا تھا۔
لبنانی فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’اسرائیلی دشمن کی جانب سے انخلا میں تاخیر‘کے نتیجے میں معاہدے کے دیگر مراحل میں تاخیر ہوئی ہے۔
اس ہفتے کے اوائل میں اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا، ’’لبنانی ریاست کی جانب سے جنگ بندی کے معاہدے پر ابھی تک مکمل طور پر عمل درآمد نہیں کیا گیا اور اس لیے فوج کا انخلا اتوار کی ڈیڈ لائن کے بعد ہو پائے گا۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 162 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 250 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8834 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4570 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3278 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2458 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1904 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C