اسرائیلی فوج کے غزہ پر زمینی اور فضائی حملے
👁️ 86 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کے غزہ پر زمینی اور فضائی حملے
غزہ (ڈیلی اردو) قابض صہیونی فوج کی طرف سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر فضائی اور زمینی حملے کیے ہیں۔
آج سوموار کو علی الصباح اسرائیلی فوج نے مغربی خان یونس میں نیو بندرگاہ پر خان یونس کے قریب کم سے کم تین میزائل داغے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے دیر البلح میں دو میزائل داغے جب کہ اسی مقام پر کچھ دیر قبل بھی بمباری کی گئی تھی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں توپ خانے سے بمباری کی۔ تاہم اس بمباری کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
اس اسرائیلی حملے میں غزہ سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
اتوار کی شب فلسطینی علاقے سے اسرائیل کے جنوبی علاقے کی جانب ایک راکٹ فائر کیا گیا تھا جس کے بعد وہاں فضائی حملے سے خبردار کرنے والے سائرن بج اٹھے تھے اور سیکڑوں افراد بم حملے سے محفوظ رکھنے والی پناہ گاہوں کی جانب بھاگ دوڑے تھے۔
غزہ کے شمال مشرق میں واقع اسرائیلی علاقے شعار ہینگیف کی علاقائی کونسل کی خاتون ترجمان نے کہا ہے کہ راکٹ بظاہر ایک کھلے میدان میں گرے ہیں۔
28 جنوری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کردہ مشرق اوسط امن منصوبے کے بعد اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور غرب اردن اور غزہ کی پٹی میں تشدد کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
غربِ اردن میں فلسطینی اتھارٹی اور غزہ کی پٹی میں حماس اور اس کی اتحادی جماعتوں نے صدر ٹرمپ کے اعلان کردہ مشرق اوسط امن منصوبہ کو مسترد کردیا ہے۔ اس کے تحت اسرائیل کو مقبوضہ بیت المقدس پر مکمل کنٹرول حاصل ہوجائے گا۔وہ غربِ اردن میں تعمیر کردہ تمام یہودی بستیوں کو ریاست میں ضم کرسکے گا۔اس کے علاوہ دوسرے علاقوں میں بھی اپنا قبضہ برقرار رکھ سکے گا۔
اگر فلسطینی یہ امن منصوبہ قبول کرلیتے ہیں تو اس کے بدلے میں انھیں غرب اردن اور غزہ کی پٹی کے دوسرے علاقوں میں محدود خود مختاری کی حامل ریاست کی پیش کش کی جائے گی۔
صدر ٹرمپ کے اعلان کے بعد سے غزہ سے اسرائیلی علاقے کی جانب متعدد راکٹ اور بارودی غبارے چھوڑے گئے ہیں۔حماس نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج پر حملے کی تعریف کی تھی۔ ایک فلسطینی نے اپنی گاڑی اسرائیلی فوجیوں پر چڑھا دی تھی جس سے 12 فوجی زخمی ہوگئے تھے۔
اسرائیلی فوجیوں نے جواب میں غرب اردن کے مختلف علاقوں میں تشدد کی کارروائیوں میں چار فلسطینیوں کو شہید کر دیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5087 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C