اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے مزید 2 فلسطینی ہلاک
👁️ 44 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے مزید 2 فلسطینی ہلاک
غزہ (ڈیلی اردو/رائٹرز) فلسطین کے مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے دو فلسطینی ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا کہ ہلاک ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت 47 سالہ عماد ابو رشید اور 35 سالہ رامزی زبارا کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق نابلس کے قریبی مہاجرین کمیپ سے ہے، مزید کہا گیا کہ تیسرا شخص زخمی ہوا ہے۔
فلسطین کے صدر محمود عباس کی فتح موومنٹ کی شاخ الاقصیٰ بریگیڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک افراد ان کے کارکن تھے۔
فلسطین سول گارڈ کی فیس بک پوسٹ کے مطابق فلسطین کے ایمرجنسی اور ریسکیو سروس حکام نے بتایا کہ جاں بحق افراد ان سے تعلق رکھتے تھے۔
اسرائیلی فوج نے جواب نہیں دیا کہ آیا جاں بحق افراد کا تعلق فلسطین کے سول گارڈز سے تھا۔
واقعے کے حوالے سے اسرائیلی فوج نے کہا کہ نابلس کے قریب گزرتی ہوئی کار سے چوکی پر فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں دو مشتبہ گاڑیوں پر بھی فائرنگ کی گئی کیونکہ حالیہ دنوں میں مغربی کنارے پر پُرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ واقعے میں کوئی فوجی زخمی نہیں ہوا جبکہ مزید مشتبہ افراد کو تلاش کیا جا رہا ہے۔
فلسطین کی وزارتِ خارجہ نے دو شہریوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کی مکمل ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہوتی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیل میں منگل کو ہونے والے انتخابات سے قبل مغربی کناے میں تشدد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے اس بیان کے ایک گھنٹے بعد یہ واقعہ پیش آیا کہ جب اس نے کہا تھا کہ وہ نابلس میں داخلے میں حائل رکاوٹیں ختم کر رہی ہے جو کئی دنوں سے بند ہے۔
اقوام متحدہ کی ہیومین رائٹس کے ہائی کمشنر نے بتایا کہ انہیں اسرائیل کی جانب سے غیر قانونی ٹارگٹ کلنگ پر تحفظات ہیں جس سے مغربی کنارے میں صورتحال بگڑ سکتی ہے۔
اسرائیل کے وزیراعظم یائرلیپڈ نے بتایا کہ اسرائیل نرمی کا مظاہرہ نہیں کرے گا اور اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے مسلح افراد کو نشانہ بنانا جاری رکھے گا۔
رواں برس اسرائیلی فورسز مغربی کنارے میں 100 سے زائد فلسطینیوں کو قتل کرچکی ہے جبکہ فلسطینیوں کی جانب سے سڑکوں پر حملے میں 20 اسرائیلی ہلاک ہوئے۔
اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کے چار اراکین بھی اس دوران مارے گئے ہیں، جن میں کم از کم ایک کو ڈین آف لائنز نے ہلاک کیا ہے جسے اسرائیل دہشت گرد گروپ قرار دیتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 10 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 8 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 9 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ: امریکہ، ایران مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل، 60 روز میں حتمی معاہدے کیلئے روڈ میپ پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 14 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3298 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2121 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C