اسرائیلی وزیراعظم نے بیروت کے مضافات پر حملوں کا حکم دے دیا
👁️ 146 بار دیکھا گیا
اسرائیلی وزیراعظم نے بیروت کے مضافات پر حملوں کا حکم دے دیا
یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے پیر کے روز بیروت کے ان جنوبی مضافاتی علاقوں پر حملوں کا حکم دے دیا، جو حزب اللہ کے زیرِ اثر سمجھے جاتے ہیں۔ اس اقدام کو جنگ میں مزید شدت اور ایران امریکہ تنازعے کے حل کے لیے جاری سفارتی کوششوں کے لیے ایک نئی پیچیدگی قرار دیا جا رہا ہے۔
اسرائیلی انتباہ کے بعد بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے الضاحیہ سے لوگ نقل مکانی کرنے لگے۔ یہ تنازعہ پہلے ہی لبنان میں 10 لاکھ سے زائد افراد کو بے گھر کر چکا ہے۔
نیتن یاہو نے ایک ویڈیو بیان میں کہا، ’’ایسی کوئی صورتحال قبول نہیں کی جائے گی جس میں حزب اللہ ہمارے شہروں اور شہریوں پر حملے کرے اور بیروت کے الضاحیہ میں اس کے دہشت گردی کے مراکز محفوظ رہیں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل لبنان میں اپنی زمینی کارروائیوں کو مزید وسعت دے رہا ہے۔ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں ایک خود ساختہ ’سکیورٹی زون‘ قائم کر رکھا ہے۔ اسرائیل اس کا مقصد اپنے شمالی علاقوں کو حزب اللہ کے حملوں سے محفوظ رکھنا بتاتا ہے۔
جنگ کے ابتدائی ہفتوں میں اسرائیل نے بیروت کے جنوبی مضافات پر شدید بمباری کی تھی، تاہم امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے 16 اپریل کو لبنان جنگ میں فائر بندی کے اعلان کے بعد سے اس علاقے پر صرف دو حملے کیے گئے تھے، اگرچہ جنوبی لبنان میں جھڑپیں اور حملے جاری رہے۔
یہ تنازعہ دو مارچ کو اس وقت شروع ہوا تھا، جب حزب اللہ نے ایران کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیل پر فائرنگ کی، جبکہ ایران اس وقت امریکی اور اسرائیلی حملوں کی زد میں تھا۔
لبنانی حکام کے مطابق دو مارچ سے اب تک اسرائیلی حملوں میں لبنان میں 3,400 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل کا کہنا ہے کہ اسی مدت کے دوران اس کے 24 فوجی اور چار شہری بھی مارے جا چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 26 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 25 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 29 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 31 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 21 بار دیکھا گیا
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 305 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8966 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4819 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3517 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C