اسرائیلی وزیراعظم کا ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کیلئے تیاری کا اعلان
👁️ 35 بار دیکھا گیا
اسرائیلی وزیراعظم کا ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کیلئے تیاری کا اعلان
تل ابیب (ڈیلی اردو) جوں جوں مغربی ممالک کے ایران میں یورینیم کی افزودگی کے تناسب میں اضافے کے خدشات بڑھ رہے ہیں اور جوہری معاہدے کی بحالی کی کوششیں بھی تعطل کا شکارہیں ایسا لگتا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے آنے والے عرصے کے دوران ایرانی جوہری معاملے سے نمٹنے کے لیے ایک منصوبہ تیار کیا ہے۔
اسرائیلی چینل 12 کے مطابق “نیتن یاہو نے سکیورٹی کی سطح کے رہ نماؤں کے ساتھ خفیہ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ کرنے کے لیے اسرائیلی تیاری کی سطح کو نمایاں طور پر بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
زرائع نے وزیراعظم نیتن یاہو کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ نیتن یاھو امریکی، فرانسیسی، جرمن اور دیگر حکام سے کہا کہ اگر وہ ایران میں پیش رفت پر عمل نہیں کر سکتے تو اسرائیل خود کارروائی کرے گا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قابل بھروسہ اور قابل اعتماد فوجی کارروائی کے بغیر ایرانی جوہری خطرہ کم نہیں ہوگا۔
نیتن یاھو نے اس بات پر زور دیا کہ تہران پر اقتصادی پابندیاں کافی نہیں ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اسرائیل حماس اور حزب اللہ کو بھی پیغامات بھیج رہا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی غیر مستحکم سیاسی صورتحال اسرائیلی فوج کو غزہ یا لبنان میں فوجی کارروائی شروع کرنے اور اسرائیل کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کے خلاف زبردستی اور پرتشدد جواب دینے سے نہیں روکتی ہے۔ یہ پیش رفت ان اطلاعات کی روشنی میں سامنے آئی ہے کہ ایران جوہری بم بنانے کے لیے درکار حد کے قریب پہنچ رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے 8 اگست 2022 کو ایران کے جوہری پروگرام پر معاہدے کی بحالی کےلیے ہونے والی بات چیت معطل کردی تھی۔ یہ بات چیت اس وقت معطل ہوگئی تھی جب مغربی ممالک کی طرف سے تہران کے سامنے مجوزہ معاہدے کا ایک عبوری متن پیش کیا گیا تھا۔ ایران اور مغرب کے درمیان بات چیت کے باوجود تل ابیب اور تہران کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ اسرائیل نے بار ہا خبردار کیا ہے کہ وہ ایران کے جوہری خطرے سے نمٹنے کے لیے کسی بھی کارروائی میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا۔دوسری طرف ایرانی حکومت ملک میں ہونے والے حملوں میں اسرائیل کے ملوث ہونے کا الزام عاید کرتی ہے۔ ان حملوں میں حالیہ مہینوں کے دوران اصفہان شہر کے قریب ایک فوجی فیکٹری پر ڈرون حملہ بھی شامل تھا۔
ایران نے اسرائیل کو اس حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔جہاں تک یورینیم افزودگی کا تعلق ہےانٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے گذشتہ ہفتے دریافت کیا تھا کہ ایران نے 84 فیصد تک افزودہ یورینیم حاصل کر لیا ہے۔ اس طرح ایران نے اب تک ملک میں انسپکٹرز کی نگرانی میں یورینیم کی افزودگی کی بلند ترین سطح تک پہنچ کر معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C