جنوبی وزیرستان: مسجد میں نماز کے دوران ڈرون حملہ، 4 افراد زخمی، شدید فائرنگ اور گولہ باری سے شہری محصور
👁️ 50 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: مسجد میں نماز کے دوران ڈرون حملہ، 4 افراد زخمی، شدید فائرنگ اور گولہ باری سے شہری محصور
جنوبی وزیرستان (ڈیلی اردو)خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں کرچ خیل مسجد میں نماز کے دوران مبینہ دہشت گردوں کے کواڈ کاپٹر حملے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے، جبکہ علاقے میں شدید فائرنگ اور مارٹر گولوں کی گولہ باری کے باعث شہریوں کو محفوظ مقامات تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ پیر کی شام پیش آیا، جب مسجد میں نمازی عبادت میں مصروف تھے۔ حملے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت ولی مت خان ولد مشال خان، صدام حسین ولد لال گل، سعید ولد میر عباس اور قاری حسین ولد میر عباس کے ناموں سے ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کواڈ کاپٹر حملے کے ساتھ مارٹر گولوں کی فائرنگ اور شدید فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مسلسل فائرنگ اور گولہ باری کی وجہ سے مقامی افراد زخمیوں کو محفوظ مقامات تک منتقل کرنے اور انہیں طبی امداد کے لیے پہنچانے میں مشکلات کا سامنا کرتے رہے، جبکہ متعدد شہری اپنی حفاظت کے پیش نظر گھروں میں محصور رہے۔
واقعے نے علاقے میں شہریوں کی سلامتی اور عبادت گاہوں کے تحفظ سے متعلق خدشات کو بڑھا دیا ہے۔ تاہم حملے کی ذمہ داری اور واقعے کے دیگر پہلوؤں کے بارے میں متعلقہ حکام کی جانب سے مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان: مسجد میں نماز کے دوران ڈرون حملہ، 4 افراد زخمی، شدید فائرنگ اور گولہ باری سے شہری محصور
27/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
خطے کے ممالک اپنی سکیورٹی کے لیے امریکہ پر انحصار نہ کریں، محسن رضائی
27/October/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی کو وقت کا ضیاع قرار دے دیا، معاہدے پر اپنے سابقہ مؤقف سے پیچھے ہٹ گئے
27/October/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
محسن رضائی: تہران اجلاس علاقائی اتحاد کی تشکیل میں اہم پیش رفت ثابت ہوسکتا ہے، بیرونی مداخلت کے بغیر سلامتی پر زور
27/October/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بنوں کے علاقے سردی خیل میں کواڈ کاپٹر حملہ، 65 سالہ شہری ہلاک، حجرے اور سولر سسٹم کو نقصان
27/October/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
تہران : ایران، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام کی اہم ملاقات ختم، علاقائی امن کے لیے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق
27/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26407 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15644 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11941 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9303 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7556 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5522 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C