اسرائیل اور شام کا امریکی ثالثی میں خصوصی رابطہ نظام قائم کرنے پر اتفاق
👁️ 209 بار دیکھا گیا
اسرائیل اور شام کا امریکی ثالثی میں خصوصی رابطہ نظام قائم کرنے پر اتفاق
واشنگٹن (ڈیلی اردو) اسرائیل اور شام نے امریکا کی ثالثی میں ایک خصوصی رابطہ نظام (رابطہ سیل) قائم کرنے پر اتفاق کر لیا ہے، جس کا مقصد انٹیلی جنس اور سفارتی روابط کو مؤثر بنانا، کشیدگی میں کمی لانا اور ممکنہ سکیورٹی معاہدے کی راہ ہموار کرنا ہے۔
اس حوالے سے امریکا، اسرائیل اور شام کی جانب سے مشترکہ بیان جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ رابطہ نظام فوجی کشیدگی میں کمی، سفارتی روابط کے فروغ اور تجارتی مواقع پیدا کرنے میں مدد دے گا۔
بیان کے مطابق اسرائیل اور شام کے درمیان گزشتہ ایک سال سے وقفے وقفے سے مذاکرات جاری تھے، جن کا مقصد ایک ایسا سکیورٹی فریم ورک تیار کرنا تھا جو شام پر اسرائیل کے مسلسل حملوں کے خاتمے میں معاون ثابت ہو سکے۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ نیا میکنزم کسی بھی ممکنہ تنازعے کو فوری طور پر حل کرنے اور غلط فہمیوں سے بچاؤ کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔
یہ پیش رفت پیرس میں اسرائیلی اور شامی حکام کے درمیان حالیہ ملاقاتوں کے بعد سامنے آئی ہے، جن میں شامی وزیر خارجہ بھی شریک تھے۔
امریکا نے اسرائیل اور شام کے درمیان اس پیش رفت کو مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے 1967 سے شامی گولان کی پہاڑیوں پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے، جبکہ گزشتہ ایک سال کے دوران اس نے مزید شامی علاقوں پر بھی قبضہ کیا، جن میں اسٹریٹجک جبل الشیخ بھی شامل ہے۔ اسرائیل نے شامی وزارتِ دفاع پر بھی حملے کیے ہیں۔
اسرائیل نئی شامی قیادت کو مسلسل انتہا پسند قرار دیتا رہا ہے، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کھل کر شامی صدر کی حمایت کر چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7406 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5132 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C