اسرائیل نے جنوبی لبنان کے تاریخی بیوفورٹ قلعے پر قبضہ کر لیا
👁️ 343 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے جنوبی لبنان کے تاریخی بیوفورٹ قلعے پر قبضہ کر لیا
یروشلم (ڈیلی اردو رپورٹ) اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں تاریخی اور اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل بیوفورٹ (الشقيف) قلعے پر قبضے کا اعلان کرتے ہوئے وہاں اسرائیلی پرچم لہرا دیا ہے، جبکہ اسرائیلی قیادت نے اسے حزب اللہ کے خلاف جاری جنگ میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کے مطابق اسرائیلی افواج نے جنوبی لبنان میں اپنی زمینی کارروائیوں کو وسعت دیتے ہوئے دریائے لیطانی عبور کیا اور بیوفورٹ کے پہاڑی سلسلے پر کنٹرول حاصل کر لیا۔ ان کے مطابق یہ مقام گلیلی کے علاقوں کے دفاع اور اسرائیلی افواج کی سکیورٹی کے لیے انتہائی اہم اسٹریٹیجک حیثیت رکھتا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے بھی بیوفورٹ قلعے پر قبضے کو حزب اللہ کے خلاف مہم میں ایک ’’اہم موڑ‘‘ قرار دیا۔ ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا، ’’آج ہم ایک مختلف انداز میں بیوفورٹ واپس آئے ہیں، ہم متحد، پرعزم اور پہلے سے زیادہ مضبوط واپس آئے ہیں۔‘‘
نیتن یاہو نے مزید کہا کہ بیوفورٹ پر قبضہ اسرائیل کی نئی پالیسی کا حصہ ہے اور اسرائیل نے ’’خوف کی رکاوٹ ختم کر دی ہے‘‘ جبکہ شام، غزہ اور لبنان سمیت تمام محاذوں پر کارروائیاں جاری ہیں۔
اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر لکھا کہ ’’بیوفورٹ کی جنگ کے 44 سال بعد، اور 1982 کی لبنان جنگ میں مارے جانے والے فوجیوں کی یاد میں، ہمارے فوجی دوبارہ اس چوٹی پر پہنچے ہیں اور وہاں اسرائیلی پرچم لہرا دیا گیا ہے۔‘‘
خبر رساں ادارے اے ایف پی کی سامنے آنے والی فوٹیج میں قلعے پر اسرائیلی پرچم، دھواں اور اطراف میں گولہ باری دیکھی گئی، جو علاقے میں جاری فوجی سرگرمیوں کی نشاندہی کرتی ہے۔
بیوفورٹ، جسے عربی میں قلعۃ الشقیف کہا جاتا ہے، تقریباً 900 سال پرانا تاریخی قلعہ ہے جو جنوبی لبنان کے وسیع علاقے پر نظر رکھنے کی وجہ سے عسکری اعتبار سے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔
اسرائیلی افواج ماضی میں بھی جنوبی لبنان پر تقریباً دو دہائیوں تک جاری قبضے کے دوران اس قلعے کو فوجی اڈے کے طور پر استعمال کرتی رہی تھیں۔ اسرائیل کا جنوبی لبنان پر قبضہ سن 2000 میں ختم ہوا تھا۔
دوسری جانب فرانس نے لبنان میں اسرائیلی پیش قدمی پر ردعمل دیتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ کے مطابق تاریخی بیوفورٹ قلعے پر اسرائیلی قبضے کے بعد صورتحال پر فوری عالمی توجہ ضروری ہے۔
ادھر حزب اللہ نے اسرائیلی دعوؤں کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی پیش قدمی کو روک رہی ہے۔ تنظیم کے مطابق اس کے جنگجو نبطیہ کے قریب زوطر الشرقیہ، یحمر الشقیف اور دبین کے اطراف اسرائیلی افواج کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوج مذکورہ علاقوں پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی اور علاقے میں جھڑپیں بدستور جاری ہیں، جبکہ اس کے جنگجو اسرائیلی پیش قدمی روکنے کے لیے مسلسل مزاحمت کر رہے ہیں۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جنوبی لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان لڑائی مزید شدت اختیار کرتی دکھائی دے رہی ہے، جبکہ بیوفورٹ قلعے پر قبضہ خطے میں جاری کشیدگی کے ایک نئے مرحلے کی نشاندہی کر رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C