22/October/2025

اسرائیل نے 15 فلسطینیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دیں، مجموعی تعداد 165 ہوگئی

👁️ 291 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
اسرائیل نے 15 فلسطینیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دیں، مجموعی تعداد 165 ہوگئی

اسرائیل نے 15 فلسطینیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دیں، مجموعی تعداد 165 ہوگئی

یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائیل نے مزید 15 فلسطینیوں کی لاشیں غزہ پٹی کے حکام کے حوالے کر دی ہیں، جس کے بعد غزہ کی جنگ میں فائر بندی معاہدے کے بعد سے اب تک اسرائیل کی طرف سے ہلاک شدہ فلسطینیوں کی واپس کی گئی لاشوں کی مجموعی تعداد 165 ہو گئی ہے۔

 

یروشلم میں منگل 21 اکتوبر کو بین الاقومی ریڈ کراس کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ اس تنظیم نے منگل کے دن اس عمل میں اپنی طرف سے سہولت کاری کی کہ اسرائیل مزید 15 فلسطینیوں کے لاشیں غزہ پٹی میں حکام تک پہنچا سکے۔

 

ریڈ کراس کے بیان میں کہا گیا، ’’بین الاقومی ریڈ کراس کمیٹی نے 15 فلسطینیوں کی لاشیں اسرائیل سے غزہ پٹی منتقل کرنے کے عمل میں مدد کی، جس کے بعد غزہ پٹی کے مقامی وزارت صحت نے بھی تصدیق کر دی کہ اسے مزید 15 فلسطینیوں کی واپس کی گئی یہ تمام لاشیں مل گئی ہیں۔‘‘

 

حماس کی طرف سے ہلاک شدہ اسرائیلی یرغمالیوں اور اسرائیل کی طرف سے ہلاک شدہ فلسطینیوں کی لاشوں کا یہ تبادلہ امریکہ اور دیگر ثالث ممالک کی کوششوں سے طے پانے والے غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کا حصہ ہے۔

 

غزہ امن منصوبے کے تحت اسرائیل کو ہلاک ہونے والے ہر یرغمالی کی حماس کی طرف سے واپس کی گئی لاش کے بدلے 15 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کرنا ہیں۔

 

منگل کو لوٹائی گئی فلسطینیوں کی لاشوں کے ریڈ کراس کے ذریعے غزہ بھجوائے جانے سے پہلے پیر 20 اکتوبر کو اسرائیل نے تصدیق کر دی تھی کہ اسے حماس کی طرف سے ریڈ کراس کے حوالے کی گئی اور ہلاک ہو جانے والے اسرائیلی یرغمالیوں میں سے تاحال مجموعی طور پر 13 ویں یرغمالی کی لاش مل گئی تھی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C