03/October/2024

اسرائیل کا حزب اللہ کے انٹیلی جینس ہیڈکوارٹر اور میڈیا آفس پر فضائی حملہ

👁️ 74 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
اسرائیل کا حزب اللہ کے انٹیلی جینس ہیڈکوارٹر اور میڈیا آفس پر فضائی حملہ

اسرائیل کا حزب اللہ کے انٹیلی جینس ہیڈکوارٹر اور میڈیا آفس پر فضائی حملہ

یروشلم (ڈیلی اردو/وی او اے) اسرائیل کی فوج نے اپنی کارروائیوں میں حزب اللہ کی مزید تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیل کی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے جنگی طیاروں نے بیروت میں حزب اللہ کے مبینہ انٹیلی جینس ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کیا ہے۔

اسرائیل کا بیروت میں حزب اللہ کے میڈیا آفس پر حملہ

اسرائیل نے ایک فضائی حملے میں حزب اللہ کے میڈیا آفس کی عمارت پر حملہ کیا ہے۔

یاس حملے سے بیروت کے جنوبی مضافات میں واقع حزب اللہ کے میڈیا ریلشنز کے دفتر کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

حزب اللہ کے عہدے داروں نے بتایا ہے کہ اسرائیل کے حملے میں میڈیا آفس کا عملہ محفوظ رہا ہے۔

حزب اللہ کا خلیجِ حیفا میں اسرائیلی فوج کے اڈے پر راکٹ حملوں کا دعویٰ

لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے خلیجِ حیفا میں اسرائیل کے فوجی اڈے پر راکٹ حملے کیے ہیں۔

تنظیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس نے خلیجِ حفیا میں سخنین بیس پر حملہ کیا ہے جو اسرائیل کی ملٹری انڈسٹریز کیلئے استعمال ہوتی ہے۔

لبنان میں 28 ہیلتھ ورکرز کی ہلاکت

عالمی ادارۂ صحت نے کہا ہے کہ لبنان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28 ہیلتھ ورکر ہلاک ہوئے ہیں۔

ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اہانوم گیبریسس نے ایک آن لائن پریس بریفنگ میں بتایا کہ لبنان میں جاری بمباری کی وجہ سے طبی عملے کے کئی دیگر ارکان سے رابطہ نہیں ہو پارہا ہے۔

ان کا کہنا ہے تھا کہ بمباری کی وجہ سے ہنگامی حالات میں طبی امداد فراہم کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی ادارۂ صحت جمعے کو طبی ساز و سامان کی کھیپ طے شدہ شیڈیول کے مطابق لبنان نہیں پہنچا سکے گا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C