اسرائیل کا لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ
👁️ 89 بار دیکھا گیا
اسرائیل کا لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ
یروشلم (ڈیلی اردو/رائٹرز/وی او اے) اسرائیل کی فوج نے لبنان کی وادئ بقاع اور سرحد کے اندر حزب اللہ کے مختلف ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیلی فوج نے جمعے کو ایک بیان میں کہا ہے کہ حزب اللہ کے ان ٹھکانوں میں زیرِ زمین ہتھیاروں کی تیاری کا مرکز اور لبنان میں اسلحے کی اسمگلنگ سے منسلک مقام شامل ہے۔
اس سے قبل جمعرات کو اسرائیل نے حزب اللہ کی طرف سے لانچ کیے گئے سرویلیئنس ڈرون کو روکتے ہوئے اسے اسرائیل اور لبنان کے درمیان “جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی” قرار دیا تھا۔
لبنانی عسکری تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کی کارروائیوں پر فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان گزشتہ سال نومبر کے آخر میں جنگ بندی معاہدہ ہوا تھا۔ اس معاہدے کے نتیجے میں فریقین کے درمیان 2023 میں غزہ جنگ کے ساتھ شروع ہونے والا تنازع ختم ہوا تھا۔
امریکہ نے اتوار کو تصدیق کی تھی کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان ہونے والا جنگ بندی معاہدہ 18 فروری تک نافذ العمل رہے گا۔ اس سے قبل معاہدے کی ڈیڈ لائن 26 جنوری تھی۔
معاہدے کے عرصے کے دوران اسرائیلی افواج کو لبنانی سرحد سے انخلا کرنا ہے۔
جنگ بندی میں توسیع کے بعد سے اسرائیل نے لبنانی علاقوں پر متعدد حملے کیے ہیں جس میں 100 سے زیادہ افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیل کی جنوبی لبنان کے علاقے مجدل سلم میں حالیہ کارروائی میں کم از کم پانچ افراد زخمی ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لکی مروت: سول کیمپ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ
21/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
حوثی حملوں کے بعد فرانسیسی صدر میکخواں کا سعودی عرب کا اچانک دورہ، تیل تنصیبات کے تحفظ پر بات چیت
21/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہری ہلاک
21/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
سوڈان اور جنوبی سوڈان کے درمیان متنازع ابیئی خطے میں بازار پر ڈرون حملہ، ہلاکتیں 153 ہو گئیں
21/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
پاکستان میں لاپتا افراد کے 11 ہزار سے زائد کیسز میں سے 9,596 حل ہونے کا دعویٰ، 1,439 تاحال زیرِ تفتیش
21/October/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
ٹانک: جنڈولہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، مطلوب دہشت گرد ہدایت عرف بدری ہلاک
21/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26388 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15625 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11921 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9275 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7535 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5490 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C