25/October/2023

اسرائیل کے فضائی حملے میں 11 شامی فوجی ہلاک، 7 زخمی

👁️ 59 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
اسرائیل کے فضائی حملے میں 11 شامی فوجی ہلاک، 7  زخمی

اسرائیل کے فضائی حملے میں 11 شامی فوجی ہلاک، 7 زخمی

دمشق (ڈیلی اردو/ثنا) اسرائیل کے پڑوسی ملک شام کے فوجی ٹھکانوں پر فضائی حملے میں 11 شامی فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی ثنا نے ایک فوجی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی نے “فضائی جارحیت” کرتے ہوئے ڈیرہ شہر کے قریب متعدد فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

خبر ایجنسی کے مطابق جنوب مغرب میں فوجی ٹھکانوں پر اسرائیلی فضائی حملے میں 11 اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ مزید 7 زخمی ہوئے۔

رات گئے اسرائیل کی فوج نے کہا کہ اس کے جنگی طیاروں نے شامی فوج کے ٹھکانوں اور مارٹر پوزیشنوں کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فوج نے مزید کہا کہا کہ یہ شام کی طرف سے کل کی گئی فائرنگ کا جواب تھا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C