اسلامی دہشت گردی: فرانس میں استاد کے قتل کے بعد سکیورٹی ’ہائی الرٹ‘، فوج تعینات
👁️ 130 بار دیکھا گیا
اسلامی دہشت گردی: فرانس میں استاد کے قتل کے بعد سکیورٹی ’ہائی الرٹ‘، فوج تعینات
پیرس (ڈیلی اردو/رائٹرز/ڈی پی اے) شمالی فرانس میں اسکول کے ایک استاد کے قتل کے بعد ملک بھر میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور صدر نے سات ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا حکم جاری کیا ہے۔
فرانسیسی شہر اراس میں ایک اسکول ٹیچر کے قتل کے بعد ملکی صدر ایمانوئل ماکروں نے سات ہزار فوجی تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ صدارتی دفتر سے اس بارے میں بیان ہفتے کو جاری کیا گیا۔ قتل کی واردات کے بعد فرانس نے اپنے ہاں سلامتی کے حوالے سے خدشات کے تناظر میں ‘الرٹ‘ جاری کر رکھا ہے اور فوج کی تعیناتی کا مقصد شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔
فیصلے کا پس منظر
فرانس کے شمال مشرقی شہر اراس کے ایک اسکول میں جمعہ تیراہ اکتوبر کے روز چاقو کے ایک حملے میں ایک استاد ہلاک جب کہ دو دیگر افراد زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور کا تعلق روس کے مسلم اکثریتی جنوبی قفقاز کے علاقے چیچنیا سے ہے۔ وہ پہلے سے ہی ممکنہ سکیورٹی خطرے کے طور پر پولیس ریکارڈ میں تھا۔ ہفتے کو سامنے آنے والی رپورٹوں کے مطابق ملزم سے پولیس نے ایک روز قبل جمعرات ہی کو شک کی بنیاد پر پوچھ گچھ کی تھی۔ مگر اس وقت ان کو یہ شبہ نہ ہوا کہ ملزم کسی اور واردات کی تیاری میں ہے۔ حملہ آور کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔
فرانسیسی وزیر داخلہ ژیرالڈ درمانا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ پولیس نے اس مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ حکام تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیاوہ اسلامی انتہا پسندی کا شکار تو نہیں۔
سات ہزار فوجیوں کی تعیناتی
صدارتی دفتر کی جانب سے ہفتے کو جاری کردہ بیان کے مطابق فوجی دستوں کی تعیناتی پیر کی شام تک مکمل ہو جائے گی۔ مرکزی شہروں کے نمایاں مقامات، سیاحتی مقامات اور رش والے مقامات پر فوجی پہرہ دیں گے اور وہ لوگوں سے پوچھ گچھ کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ فرانس میں ان دنوں رگبی ورلڈ کپ جاری ہے اور ہفتے کی شب میزبان ملک کی ٹیم کا کواٹر فائنل میں جنوبی افریقہ کی ٹیم سے سامنا ہے۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے اراس میں قتل کو ‘اسلامی دہشت گردی‘ کا اقدام قرار دیا تھا۔ اس شہر میں یہودیوں اور مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد آباد ہے۔ ابتدائی تفتیش میں سامنے آیا ہے کہ حملہ آور نے واردات کے وقت ‘اللہ اکبر‘ کا نعرہ لگایا تھا، جس سبب تفتیش کار اس کارروائی میں انتہا پسندی کے عنصر کی کھوج لگا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ 2020ء میں پیرس کے ایک اور مضافاتی علاقے میں ایک اسکول کے قریب ایک انتہا پسند چیچن پناہ گزین کی طرف سے ایک ٹیچر سیموئل پاٹی کا دن دہاڑے سر قلم کیے جانے کے واقعے نے فرانس میں مسلم شدت پسندی سے متعلق نئی بحث کو جنم دیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 263 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 322 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 669 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 584 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 224 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3575 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3480 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C