اسلام آباد میں سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر تین یونیورسٹیوں بند
👁️ 137 بار دیکھا گیا
اسلام آباد میں سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر تین یونیورسٹیوں بند
اسلام آباد (ڈیلی اردو/اے ایف پی) پولیس کی جاب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پیر کے روز دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی خطرات کے پیش نظر تین یونیورسٹیوں کو بند کر دیا گیا۔
پاکستان میں آئندہ ماہ ہونے والے عام انتخابات اور اسی سلسلے میں جاری سیاسی مہم کے دوران پولیس اور فوجیوں کو عسکریت پسندوں کی جانب سے نشانہ بنانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
اسلام آباد پولیس کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ اسلام آباد میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، بحریہ یونیورسٹی اور ایئر یونیورسٹی کو “ممکنہ خطرات کے پیش نظر بند کر دیا گیا ہے۔” یاد رہے کہ بند کیے جانے والے یہ ادارے پاکستانی عسکری اداروں سے منسلک ہیں۔
بحریہ یونیورسٹی کے طلباء کو بھیجے گئے متن میں کہا گیا، “سکیورٹی وجوہات کی بناء پر حفاظتی عملے اور ایڈمن اسٹاف کے علاوہ تمام فیکلٹی اور دیگر عملہ گھر سے کام کریں گے۔”
ملک میں 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے دوران ہزاروں سکیورٹی اہلکاروں کو دارالحکومت اسلام آباد، کراچی اور خیبر پختونخوا میں تعینات کیے جانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
پاکستان سرحدی علاقوں میں، 2021 میں طالبان کے افغانستان میں دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے، حملوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسلام آباد کی جانب سے مسلسل دعویٰ کیا جاتا رہا ہے کہ کابل عسکریت پسندوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کیے ہوئے ہے۔
اسلام آباد میں قائم سینٹر فار ریسرچ اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز کے مطابق گزشتہ سال قاتلانہ حملوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد چھ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جس میں 1,500 سے زیادہ عام شہری، سکیورٹی فورسز کے اہلکار اور عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 230 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 272 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 531 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 468 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 207 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 323 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4813 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3468 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C