اسلام آباد اور راولپنڈی میں حساس مقامات پر اینٹی ڈرون سسٹمز نصب کرنے کی تیاری
👁️ 209 بار دیکھا گیا
اسلام آباد اور راولپنڈی میں حساس مقامات پر اینٹی ڈرون سسٹمز نصب کرنے کی تیاری
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں حساس مقامات اور اہم سرکاری عمارتوں کی سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹمز اور جدید گنز نصب کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آر پی او خالد ہمدانی کی سربراہی میں ریجنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں حساس چینی منصوبوں، سرکاری تنصیبات اور رہائشی علاقوں کی حفاظت کے لیے جدید حفاظتی اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں ایس ایس پی آپریشن ملک طارق، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ناصر علی اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چینی ماہرین کی رہائش گاہوں، ان کے کام کرنے کے مقامات اور آمدورفت کے راستوں پر سیکیورٹی انتہائی سخت کی جائے گی، اور کسی بھی غیر متوقع واقعے کو روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹمز اور جدید گنز تعینات کیے جائیں گے۔
آر پی او خالد ہمدانی نے اسپیشل برانچ کو ہاؤسنگ سوسائٹیز، عملے اور پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز کا مکمل اور بلا تفریق آڈٹ کرنے کا حکم دیا، جس میں تمام سیکیورٹی گارڈز کی تصدیق لازمی ہوگی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو بروقت روکا جا سکے۔
اجلاس میں تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا گیا کہ وہ سیکیورٹی خدشات کی نشاندہی اور معلومات کے تبادلے کو اپنی اجتماعی ذمہ داری سمجھیں، جبکہ اسپیشل برانچ کو ممکنہ خطرات کم کرنے کے لیے جامع سروے کرنے کا ٹاسک سونپا گیا ہے تاکہ سیکیورٹی یقینی بنائی جا سکے۔
یہ اقدامات ایسے وقت کیے جا رہے ہیں جب وفاقی دارالحکومت اور جڑواں شہر میں چینی منصوبوں کی سیکیورٹی اور شہری مقامات کی حفاظت کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے، تاکہ کسی بھی قسم کے خطرات یا ممکنہ حملوں سے محفوظ رہنے کے لیے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جا سکیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 293 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8957 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4803 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2984 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2561 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2316 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C