اسلام آباد: دہشت گردوں کو پوری قوت سے جواب دیا جائے گا، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری
👁️ 32 بار دیکھا گیا
اسلام آباد: دہشت گردوں کو پوری قوت سے جواب دیا جائے گا، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری
اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ایک بیانیے پر پوری قوم متحد ہے اور پاکستان کو للکارنے والوں کو پوری قوت سے جواب دیا جائے گا۔
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس 3 گھنٹے جاری رہا، جس میں عسکری قیادت کی جانب سے دہشتگردی کے سدباب اوروزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ملکی معیشت پر بریفنگ دی۔
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس پیر کو بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ ڈالر کی اسمگلنگ روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ قومی مفادات پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی، ملکی بقا،سلامتی کےبنیادی مفادات کابہادری سےتحفظ کیاجائےگا، دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں، پوری قوم دہشتگردی کےخلاف ایک بیانیہ پرمتحدہے،پاکستان کو للکارنے والوں کو پوری قوت سے جواب ملے گا۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس پیرتک جاری رہے گا، تجاویز کی روشنی میں مزید فیصلے کئے جائیں گے۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں نے ملکی معیشت اور امن وامان کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا، وزیرخزانہ نے ملک کی معاشی صورتحال اور چیلنجز سے آگاہ کیا اور معاشی حکمت عملی اور اقدامات کے بارے میں شرکاء کو بریفنگ دی جب کہ انٹیلی جنس اداروں نےامن وامان کی مجموعی صورتحال پربریفنگ دی۔
وزیرمملکت خارجہ حناربانی کھرنےافغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی اور پاکستان کے افغانستان کی عبوری حکومت سے ہونے والے رابطوں سے آگاہ کیا۔
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو گیارہ بجے سے دو بجے تک ہوا جب کہ پیر کو یہ اجلاس پھر ہوگا۔ جمعہ کو 11 بجے سے کچھ دیر قبل آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر وزیراعظم ہاؤس پہنچے جس کے بعد اجلاس شروع ہوگیا جو تین گھنٹے تک جاری کیا۔
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ جمعرات کو وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر کی ملاقات کے دوران کیا گیا۔ ملاقات کے بعد وزیراعظم ہاؤس نے اعلان کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلا لیا ہے۔
یہ اجلاس ایسے وقت میں طلب کیا گیا جب ملک کے کئی علاقے بالخصوص صوبہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان دہشت گردی کے نشانے پر ہیں۔ دارالحکومت اسلام آباد میں بھی ایک خودکش حملہ ہو چکا ہے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی وزیراعظم سے ملاقات سے قبل راولپنڈی میں دو روزہ کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں عزم ظاہر کیا گیا کہ دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم، وزیر دفاع، وزیر داخلہ اور وزیراطلاعات کے علاوہ تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور آئی ایس آئی چیف نے شرکت کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 10 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 8 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 9 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ: امریکہ، ایران مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل، 60 روز میں حتمی معاہدے کیلئے روڈ میپ پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 14 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3298 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2121 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C