اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کراچی میں زلزلے کے جھٹکے
👁️ 275 بار دیکھا گیا
اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کراچی میں زلزلے کے جھٹکے
اسلام آباد (ڈیلی اردو) وفاقی دارالحکومت، لاہور، راولپنڈی، پشاور، کراچی اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ خوف و ہراس کی حالت میں گھروں سے باہر نکل آئے۔
ایبٹ آباد، سرگودھا، لاہور، ، ڈیرہ اسماعیل خان، بونیر، دیر بالا، پارا چنار، فیصل آباد، اٹک اور حسن ابدال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، چینیوٹ، میانوالی، فیصل آباد، خوشاب، لیہ، سرگودھا اور شیخوپورہ سمیت دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے جبکہ خیبر پختونخوا میں پشاور، بٹگرام، لوئی دیر، اپر دیر، مالا کنڈ، ڈی آئی خان، مردان، ایبٹ آباد اور بونیر سمیت دیگر علاقوں میں شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے خوفزدہ ہو کر لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھرو ں سے باہر نکل آئے
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان ریجن کوہ ہندوکش میں تھا، زلزلے کی گہرائی 80 کلو میٹر، جب کہ شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔
آج صبح کراچی اور اس کے گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2.9 ریکارڈ کی گئی ہے
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شمالی علاقوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جہاں شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی۔
امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا تھا کہ دوسرا زلزلہ انڈونیشیا کے جزیرہ سماٹرا میں ریکارڈ کیا گیا جہاں زلزلے کی شدت 6.1 تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 190 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 296 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8958 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4804 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3172 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2562 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2317 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C