02/April/2019

اسلام آباد میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، لاشیں پمز ہسپتال منتقل

👁️ 111 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
اسلام آباد میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، لاشیں پمز ہسپتال منتقل

اسلام آباد میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، لاشیں پمز ہسپتال منتقل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک گھنٹے کے دوران فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق راول روڈ پر اسلحہ ڈیلر کی دکان میں گھس کر 2 دکانداروں کو قتل کیا گیا جبکہ غوری ٹاؤن میں کار سے بینک پر فائرنگ اور بینک گارڈ کی جوابی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوئے اور ایک شخص شدید زخمی ہے۔

لاشوں اور زخمی کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C