23/October/2026

خضدار : گرڈ اسٹیشن کے قریب دہشتگردوں کی کارروائی ناکام، فائرنگ کے تبادلے کے بعد مشتبہ افراد گاڑی چھوڑ کر فرار

👁️ 73 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خضدار : گرڈ اسٹیشن کے قریب دہشتگردوں کی کارروائی ناکام، فائرنگ کے تبادلے کے بعد مشتبہ افراد گاڑی چھوڑ کر فرار

خضدار : گرڈ اسٹیشن کے قریب دہشتگردوں کی کارروائی ناکام، فائرنگ کے تبادلے کے بعد مشتبہ افراد گاڑی چھوڑ کر فرار

خضدار (ڈیلی اردو) بلوچستان کے شورش زدہ ضلع خضدار میں سمبھان کے علاقے میں گوری سنگھ کراس کے قریب سکیورٹی فورسز نے مبینہ دہشتگردوں کی مشتبہ نقل و حرکت پر کارروائی کرتے ہوئے ان کی کوشش ناکام بنا دی۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد مشتبہ افراد اپنی گاڑی چھوڑ کر باغبانہ کی جانب فرار ہوگئے۔

مقامی خبر رساں ادارے خیبر کرانیکلز کے مطابق سکیورٹی فورسز کو گاڑی اور مشتبہ نقل و حرکت سے متعلق پیشگی اطلاع موصول ہوئی تھی، جس کے بعد گرڈ اسٹیشن کے قریب اہلکار ہائی الرٹ تھے۔ مشتبہ گاڑی قریب پہنچی تو اہلکاروں نے فوری کارروائی کی اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزمان کو گاڑی چھوڑ کر فرار ہونا پڑا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پیشگی اطلاع مارخور کے ذریعے فراہم کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق مشتبہ افراد مبینہ طور پر مختلف مقامات پر سکیورٹی فورسز کی توجہ تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے تھے، جس کا مقصد کسی بڑی کارروائی کی تیاری ہوسکتا تھا۔ تاہم، اس دعوے کی آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔ واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کردی گئی، چاکو میں اضافی اہلکاروں اور ایک بکتر بند گاڑی کو تعینات کیا گیا، جبکہ بجوئی میں موجود اہلکاروں کو بھی چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کاؤنٹر ٹیررازم فورس کے اہلکار بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور سکیورٹی اقدامات میں شامل ہوگئے۔ علاقے میں نگرانی جاری رکھی گئی تاکہ فرار ہونے والے مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کا پتا لگایا جاسکے۔ واقعے میں کسی جانی نقصان یا گرفتاری کی اطلاع نہیں دی گئی۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C