افغانستان:خوست میں دھماکا، کمانڈر سمیت 6 پاکستانی طالبان ہلاک، 17 زخمی
👁️ 46 بار دیکھا گیا
افغانستان:خوست میں دھماکا، کمانڈر سمیت 6 پاکستانی طالبان ہلاک، 17 زخمی
پشاور (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان سے ملحق افغانستان کے صوبے خوست میں ایک بم دھماکے میں کم از کم چھ مبینہ عسکریت پسندوں کے ہلاک اور 17 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
افغانستان سے آنے والی اطلاعات کے مطابق دیسی ساختہ ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکہ خوست میں قائم مبینہ عسکریت پسندوں کے کیمپ میں ہوا ہے۔
افغانستان میں طالبان حکومت یا پاکستانی حکام نے اس بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔ تاہم پاکستان کے سرکاری ذرائع نے اس دھماکے کی تصدیق کی ہے۔
اطلاعات ہیں کہ دھماکے کے نتیجے میں پاکستانی طالبان حافظ گل بہادر گروپ کے اہم کمانڈر زاور جنگجو ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ خوست دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونےوالے عسکریت پسند شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف مختلف حملوں میں ملوث تھے۔
سال 2009 میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ بیت اللہ محسود کی مبینہ امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعدحکیم اللہ محسود تنظیم کے سربراہ بننے پر حافظ گل بہادر گروپ تنظیم سے علیحدہ ہوگئے تھے۔ان کی تنظیم ‘شوری مجاہدین’ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کا شمالی وزیرستان میں کافی اثر و رسوخ ہے۔ حافظ گل بہادر کا تعلق شمالی وزیرستان کے اکثریتی قبیلے داوڑ سے ہے۔
واضح رہے کہ شمالی اور جنوبی وزیرستان سے ملحق افغانستان کے علاقوں میں روپوش کئی اہم پاکستانی عسکریت پسند کمانڈرز کے بم دھماکوں یا گھات لگا کر قتل کرنے کے واقعات پہلے بھی ہوچکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے زخمی
13/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15536 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9128 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5155 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C