افغانستان: بغلان میں صوفی مزار پر حملہ، 12 افراد ہلاک
👁️ 85 بار دیکھا گیا
افغانستان: بغلان میں صوفی مزار پر حملہ، 12 افراد ہلاک
کابل (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/رائٹرز/اے ایف پی) افغانستان میں مسلح حملہ آور کی ایک مزار پر فائرنگ سے 12 افراد ہلاک ہو گئے۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین کنی نے آج بروز جمعہ ایک بیان میں کہا کہ یہ حملہ شمالی صوبے بغلان میں کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا، ”ایک شخص نے ضلع نہرین کے ایک دور افتادہ علاقے میں ایک مزار پر ہفتہ واری ایک رسم میں حصہ لینے والے افراد پر فائرنگ کر دی، جس سے 12 افراد ہلاک ہو گئے۔‘‘
فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حملے کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا۔ طالبان کی جانب سے سن 2021 میں اقتدار پر قبضے کے بعد اس جنگ زدہ ملک کی سلامتی بحال کرنے کا عزم کیا گیا تھا۔ تاہم اس کے بعد سے تخریب کارانہ حملے جاری ہیں، جن میں سے اکثر کی ذمہ داری عسکریت پسند ”اسلامک اسٹیٹ‘‘ گروپ کی خود کو خراسان کہلانے مقامی شاخ نے قبول کی ہے۔ ستمبر کے دوران وسطی افغانستان میں ایک حملے میں 14 افراد ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہوئے تھے، جس کی ذمہ داری بھی آئی ایس نے قبول کی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C