افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کا فارمولا طے پا گیا
👁️ 135 بار دیکھا گیا
افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کا فارمولا طے پا گیا
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) افغانستان سے امریکی و غیرملکی افواج کے انخلا کا فارمولا بڑی طاقتوں کے درمیان طے پا گیا ہے۔ اس سے عالمی سیاسی مبصرین کو امید بندھی ہے کہ اب افغانستان میں گزشتہ 17 سال سے جاری جنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔
افغانستان سے امریکی افواج نکالنے کی خواہش مند ٹرمپ انتظامیہ کو اب اس ضمن میں روس اور چین کی بھی حمایت و تعاون حاصل ہو گیا ہے۔ طے پانے والے معاہدے اور پیدا ہونے والے اتفاق رائے کے تحت افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا میں روس اور چین امریکہ کی مدد کریں گے۔
امریکہ کے نمالئندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے دوحا میں ہونے والے افغان طالبان سے مذاکرات میں یہ بات بہرحال منوائی تھی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ افغانستان کی سرزمین داعش سمیت کسی بھی غیر ملکی عسکریت پسند گروپ کے استعمال میں نہیں آئے گی۔
امریکی حلقوں کے مطابق افغان طالبان سے اس بات کی بھی ضمانت لی جارہی ہے کہ وہ ایسے کسی بھی عسکریت پسند گروپ کو اپنی سرزمین پر متحرک ہونے کا موقع فراہم نہیں کریں گے جو امریکہ یا اس کے کسی بھی اتحادی کے لیے نقصان کا سبب بن سکے۔
جرمن خبررساں ادارے کے مطابق یہ پیش رفت زلمے خلیل زاد کی ماسکو میں روس اور چین کے مندوبین سے ہونے والی ملاقات میں طے پائی ہے۔
امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زادہ نے گزشتہ روز پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے افغانستان سے متعلق بیان اور ان کے مثبت کردار کی تعریف کی تھی۔
Greatly appreciate @ImranKhanPTI’s statement yesterday on #Afghanistan. His appeal for reduction of violence and policy against promoting internal conflict in other nations has potential to positively transform the region and give #Pakistan a leading role. https://t.co/VATrqWhTg2
— U.S. Special Representative Thomas West (@US4AfghanPeace) April 26, 2019
افغان طالبان کو امریکہ کے ساتھ مذاکرات پر آمادہ کرنے میں پاکستان کے کردار کو پوری دنیا تسلیم کرچکی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
شام : جنگی باقیات کا خطرہ برقرار، ہر چھ گھنٹے میں ایک ہلاکت یا زخمی ہونے کا واقعہ
02/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، فلپائن کے 2 ملاح ہلاک
02/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26266 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15515 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9094 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5060 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C